سٹنٹ کی تیاری ، ثمر مبارک مند کو 35 ملین روپے دینے پر سپریم کورٹ کا نوٹس

سٹنٹ کی تیاری ، ثمر مبارک مند کو 35 ملین روپے دینے پر سپریم کورٹ کا نوٹس

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


اسلام آباد (صباح نیوز) سٹنٹ کی تیاری کے لئے سائنسدان ثمر مبارک مند کو 35 ملین روپے دینے پر سپریم کورٹ نے نوٹس لیتے ہوئے ثمر مبارک مند کو 3 فروری کو عدالت میں پیش ہونے کا حکم جاری کیا ہے۔ سپریم کورٹ نے وفاقی حکومت سے بھی رپورٹ طلب کر لی ہے۔ چیف جسٹس ثاقب نثار کی سربراہی میں 3 رکنی بینچ نے سٹنٹ کے حوالے سے ازخود نوٹس کی سماعت کے دوران چیف جسٹس نے کہا کہ ایک رپورٹ کے مطابق معروف ایٹمی سائنسدان ڈاکٹر ثمر مبارک مند کو 2004ء میں مقامی سطح پر سٹنٹ کی تیاری کے لئے 35 ملین روپے ادا کئے گئے تھے لیکن اس کے باوجود نہ سٹنٹ تیار ہوا نہ ہی اس بات کا علم ہے کہ 35 ملین روپے کہاں گئے۔ چیف جسٹس نے کہا کہ وہ اس بات کا نوٹس لے رہے ہیں اور انہوں نے اس حوالے سے 3 فروری کو ڈاکٹر ثمر مبارک مند کو عدالت میں پیش ہونے کی ہدایت کی اور وفاقی حکومت سے کہا ہے کہ وہ اس بارے میں تفصیلی رپورٹ سپریم کورٹ میں 3 فروری تک پیش کرے۔

مزید :

صفحہ آخر -