ڈاکٹر عاصم کو سندھ ایچ ای سی کا سربراہ بنانے پر اساتذہ کا شدید احتجاج

ڈاکٹر عاصم کو سندھ ایچ ای سی کا سربراہ بنانے پر اساتذہ کا شدید احتجاج

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی(صباح نیوز) ڈاکٹر عاصم کوپھر سندھ ہائر ایجوکیشن کمیشن کا سربراہ بنانے پر اساتذہ نے شدید احتجاج کیا ہے۔ سندھ میں فیڈریشن آف آل پاکستان اکیڈمک اسٹاف ایسوسی ایشن (فپواسا)کا احتجاج جاری رہا۔سرکاری جامعات کے اساتذہ نے تدریسی عمل کا بائیکاٹ کیا۔جامعہ کراچی کے بعض شعبہ میں اساتذہ کے احتجاج کے باعث تدریسی عمل معطل رہا۔فپواسا کے مطابق ڈاکٹر عاصم 4 برس میں ایچ ای سی فعال کرنے میں ناکام رہے ہیں۔

مزید :

صفحہ آخر -