کرپشن اور دہشتگردی کو جڑ سے ختم کرنا ہو گا ، شاہ محمود قریشی

کرپشن اور دہشتگردی کو جڑ سے ختم کرنا ہو گا ، شاہ محمود قریشی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اوکاڑہ( آن لائن)تحرک انصاف کے مرکزی رہنما شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ کرپٹ سیاستدانوں کا پارلیمنٹ میں داخلہ بند ہونا چاہیے ، کرپشن اور دہشت گردی میں صرف نام کا فرق ہے دونوں کو جڑوں سے ختم کرنا ہو گا عدالت سے نا اہل ہونیوالوں کو عوام انتخابات میں عوامی عدالت سے فارغ کر دیں گے ۔ان خیا لات کا اظہار انہوں نے چیئرمین یونین کونسل و پی پی 190چوہدری محمد شفیق کی قیادت میں 25رکنی وفد سے ملاقات کے دوران کیا انہوں نے کہا کہ پوری قوم حکمرانوں کے سیاہ کار نا موں سے تنگ آ چکی ہے ، بجلی نہ ہو نے کی وجہ سے عوام نواز لیگ کو بد د عائیں دینے پر مجبور ہیں اس نا ز ک مو قع پر حکمران اقتدار بچا نے کے لئے ہا تھ پا ؤں ما ر رہے ہیں ، حکمرانوں نے عوام کو ما یو سیوں اور محرومیوں کے سوا کچھ نہیں د یا انہوں نے کہا کہ اگر ہاتھ صاف ہیں تو ٹانگیں کیوں کانپ رہی ہیں ،پنجاب بھر میں کون سا گاؤں ، محلہ یا قریہ ہے جہاں پنجابیوں کو سہولیات دستیاب ہیں بھوک ،غربت ، جہالت ،بیماریاں اور ایساہی سب کچھ پنجابی اپنے ساتھ قبر میں لے کر جا رہے ہیں ۔

مزید :

صفحہ آخر -