کلین کراچی مہم کا دوسرا فیز ،15 دنوں میں کورنگی سے35 ہزار ٹن کچرا اٹھا یا گیا

کلین کراچی مہم کا دوسرا فیز ،15 دنوں میں کورنگی سے35 ہزار ٹن کچرا اٹھا یا گیا

کراچی(خصوصی رپورٹ)بحریہ ٹاؤن نے ’’کلین کراچی ‘‘ مہم کے دوسرے مرحلے میں کورنگی ڈسٹرکٹ میں صفائی کے دو ہفتے کا میابی کے ساتھ مکمل کر لیے اور اس قلیل مدت میں ابتک 35ہزار ٹن سے زائد کچرہ اٹھانے میں بھی کامیاب ہوئے۔ کام کی رفتار اور صفائی کا معیار دیکھتے ہوے کورنگی کی عوام کی جانب سے اس مہم کو زبردست پذیرائی حاصل ہورہی ہے۔دو ہفتوں کی قلیل مدت میں ابتک عباسی نگر، ماڈل پارک کورنگی نمبر 5، اللہ والا ٹاؤن نالہ ،سولہ ہزار روڈ نالہ، پانچ ہزار روڈ نالہ، پی اینڈ ڈی کالونی ، دس ہزار روڈ نالہ، چاکرا گوٹھ اور کوسٹ گارڈ چورنگی کا علاقہ بھی صاف کیا جا چکا ہے ۔ون ہنڈرڈ کوارٹرز کا جی ٹی ایس بھی اسّی فیصد کلےئر کیاجا چکا ہے۔ اسکے علاوہ صفائی کا کام بلال ٹاؤن کورنگی ڈھائی میں بھی جاری ہے بالخصوص ایک مدرسے سے ملحق عیدگاہ سے کچرے کے انبار کو ہٹایا جا رہا ہے۔ بلال ٹاؤن میں ہی واقع ا سکول جہاں ہزاروں ٹن کچرے تلے دبے بچوں کیلئے کھیل کے گراونڈ کی صفائی کا کام بھی شروع کیا جا چکا ہے اور کوشش ہے کہ جلد ہی اس گراونڈ کو بچوں کے کھیل کی سرگرمیوں کیلئے بحال کر دیا جائے۔

مزید : صفحہ آخر

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...