چائنہ کٹنگ، سپریم کورٹ میں غلط رپورٹ جمع کرا نے پرکے ڈی اے حکام سے جواب طلب

چائنہ کٹنگ، سپریم کورٹ میں غلط رپورٹ جمع کرا نے پرکے ڈی اے حکام سے جواب طلب

کراچی (این این آئی)کراچی میں چائنہ کٹنگ کیخلاف کے ڈی اے کی مہم کے حوالے سے سپریم کورٹ میں غلط رپورٹ جمع کرائی گئی ، رپورٹ میں 1600پلاٹ خالی کرانے کادعوی کیا گیا تھا۔رپورٹ میں مختلف پلاٹس کے نمبر کئی کئی بار ڈالے گئے ہیں ،کے ڈی اے کی مہم میں 300پلاٹ خالی کرائے جاسکے ہیں ، رپورٹ ڈائریکٹر سٹیٹ اینڈ انفورسٹمنٹ نے تیار کی تھی۔سپریم کورٹ نے کے ڈی اے کو کراچی سے تجاوزات کے خاتمے کاحکم دیاتھا، یہ تجاوزات اور چائنہ کٹنگ پارکس اور کھیل کے میدانوں پر کی گئی تھیں ۔شادی ہال کے مختلف یونٹس گراکرتعدادبڑھا کرپیش کی گئی ،سپریم کورٹ میں جمع کرائی گئی رپورٹ پروزیراعلی ہاؤس نے بھی نوٹس لے لیا۔رپورٹ میں ایک پلاٹ کوکئی باردکھانے پرکے ڈی اے حکام سے جواب طلب کر لیا گیا۔

مزید : صفحہ آخر