اعلیٰ نسل کھجور کے پودوں کی مفت فراہمی کے پروگرام کا آغاز

اعلیٰ نسل کھجور کے پودوں کی مفت فراہمی کے پروگرام کا آغاز

لاہو( پ ر ) ترجمان محکمہ زراعت پنجاب کے مطابق خادمِ پنجاب شہباز شریف کی ہدایت پر پانچ سا لہ ترقیاتی منصوبے کے تحت 78کروڑ روپے کی لاگت سے صوبہ پنجاب میں اعلی نسل کھجور کے پودوں کی مفت فراہمی کے پروگرام کا آغاز کر دیا ہے جبکہ سیڈلیس کنو کے پودے سبسڈائزاڈ ریٹ پر فراہم کئے جائیں گے ۔اس پروگرام کے تحت محکمہ زراعت جنوبی پنجاب کے 9 اضلاع بہاولپور، ملتان، جھنگ،ڈیرہ غازی خان،راجن پور،مظفر گڑھ،لیہ،بھکر،اور رحیم یار خان کے کاشتکاروں کو کھجور کے پودے مفت فراہم کرے گا جبکہ پنجاب کے6 اضلاع سرگودھا،ٹوبہ ٹیک سنگھ،منڈی بہاؤالدین،ساہیوال،وہاڑی اور لیہ کے کاشتکاروں کومحکمہ زراعت سیڈلیس کنو کے پود ے سبسڈائزاڈ ریٹ پر دے گا۔کھجور کی اعلی نسل عجوہ،امبر،بر ہی ،خلاص اور مڈجول کے پودے مفت فراہم کیے جا ئیں گے۔

مزید : صفحہ آخر