تاحیات نااہلی کو صرف پارلیمنٹ ختم کر سکتی ہے: اعتزاز

تاحیات نااہلی کو صرف پارلیمنٹ ختم کر سکتی ہے: اعتزاز

اسلام آباد(این این آئی)سینیٹ میں قائد حزب اختلاف اور پیپلز پارٹی کے رہنما چودھری اعتزاز احسن نے کہا ہے کہ تاحیات نااہلی کو سپریم کورٹ نہیں صرف پارلیمینٹ ہی ختم کرسکتی ہے، مسلم لیگ(ن) کا عدلیہ پردباؤ کا مقصد نااہلی کی میعاد کو انتہائی کم کروانا ہے،حکومت نا اہلی کی مدت کا معاملہ موجودہ اسمبلی تک لانا چاہتی ہے تاکہ موجودہ اسمبلی کے ساتھ ہی نااہلی بھی ختم ہوجائے۔۔سینیٹر چودھری اعتزاز احسن نے نوازشریف کی نااہلی کی مدت کے معاملے پر اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے کہا کہ اسفند یارولی کیس میں 14 ججوں کا فیصلہ اس کی عدالتی نظیرہے، اس کیس میں سپریم کورٹ نے پارلیمینٹ کوتجویزکیا کہ نیب کے تحت نااہلی مدت 21 سال سے 10 سال کی جائے اورپارلیمینٹ نے اسے 10 سال کیا ٗکیا اب بھی سپریم کورٹ پارلیمینٹ کو رائے دے سکتی ہے۔اعتزازاحسن نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) کی کوشش ہے عدالت پراتنا دباؤ ڈالو کہ ان کے حق میں فیصلہ آئے کیونکہ حدیبیہ اور اورنج ٹرین فیصلوں کے بعد ان کے حوصلے مزید بڑھ گئے ہیں۔پیپلز پارٹی رہنما نے کہا کہ نوازشریف کے بعد ان کے چھوٹے چھوٹے ساتھی بھی عدلیہ پر براہ راست حملے کررہے ہیں کیونکہ طلال چودھری موجودہ ججزکوپی سی او قرار دے کر ہٹانے تک کی بات کررہے ہیں۔

مزید : صفحہ آخر

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...