اقتصادی تعاون تنظیم کے اٹارنی، پراسیکیوٹر جنرلز کا عدالتی کا نظام وضع کرنے پر اتفاق

اقتصادی تعاون تنظیم کے اٹارنی، پراسیکیوٹر جنرلز کا عدالتی کا نظام وضع کرنے ...

اسلام آباد(صباح نیوز) اقتصادی تعاون تنظیم کے اٹارنی اور پراسیکیوٹر جنرلز نے بدھ کے روز اسلام آباد میں اجلاس کے دوران عدالتی تعاون کا نظام وضع کرنے پر اتفاق کیا ہے۔ایک اعلامیہ میں انہوں نے رکن ملکوں کی سلامتی، استحکام اور ترقی کے لئے دوطرفہ اور علاقائی عدالتی تعاون کو مضبوط بنانے کی ضرورت پر زوردیا۔ انہوں نے انسانی اسمگلنگ اور سائبرکرائم سے نمٹنے کے لئے موثر و قابل عمل تعاون کی ضرورت پر زوردیا۔رکن ملکوں نے تعلقات کو وسعت دیتے ہوئے اعلی سطح کے روابط اور مشاورت کا سلسلہ برقرار رکھنے کی خواہش بھی ظاہرکی۔

مزید : صفحہ آخر