احتساب کے حق میں ہیں، بلاامتیاز ہونا چاہئے: مصدق ملک

احتساب کے حق میں ہیں، بلاامتیاز ہونا چاہئے: مصدق ملک

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


اسلام آباد (این این آئی)وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے میڈیا امور ڈاکٹر مصدق ملک نے کہا ہے کہ مسلم لیگ (ن) کے عوامی جلسوں میں لوگوں کی بڑی تعداد میں شرکت ہماری جماعت کی مقبولیت کا منہ بولتا ثبوت ہے۔ ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ سیاسی جماعتوں کی مقبولیت کا تعین آئندہ عام انتخابات میں بھی کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان مسلم لیگ (ن) احتساب کے عمل کے حق میں ہے تاہم یہ شفاف انداز میں بلاامتیاز ہونا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کی آف شور کمپنی تھی جس کا انہوں نے اعتراف بھی کیا۔ معاون خصوصی نے کہا کہ پاکستان مسلم لیگ (ن) کے تحفظات کے باوجود سابق وزیراعظم محمد نواز شریف کے خلاف سپریم کورٹ آف پاکستان کے فیصلے پر عملدرآمد کیا گیا۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ ماڈل ٹاؤن واقعہ کا کیس عدالت میں زیر سماعت ہے اس لیے اس معاملے پر سیاست کرنے کے لیے اسے سڑکوں پر نہیں لانا چاہئے۔

مزید :

صفحہ آخر -