سندھ میں امن و امان کی صورتحال دوسرے صوبوں سے بہتر: سہیل انور سیال

کراچی (این این آئی) سندھ کے وزیر داخلہ سہیل انور سیال نے کہا ہے کہ لا اینڈ آرڈر کی صورتحال سندھ میں ملک بھر سے بہتر ہے،قانون سے بالاتر کوئی نہیں چاہے وہ رکن صوبائی اسمبلی ہی کیوں نہ ہو۔ میڈیا سے گزشتہ روز گفتگو کرتے ہوئے صوبائی وزیر داخلہ نے کہا کہ لاپتہ افراد اور پولیس مقابلوں سے متعلق معاملات دیکھ رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ راؤ انوار کے خلاف شکایات کیلئے ایک افسر مقرر کر دیا گیا۔ پہلے دن سے کہہ رہے ہیں راؤ انوار کو عدالت میں پیش ہونا چاہئے۔سہیل انور سیال نے کہا کہ قانون کی خلاف ورزی کی گئی ہے تو قانون کا سامنا بھی کرنا پڑے گا اور جس کسی کے پاس را ؤانوار سے متعلق جس کے پاس بھی معلومات ہمیں آگاہ کرے۔انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی جمہوری عمل پر یقین رکھتی ہے اس لئے بلوچستان میں جمہوری عمل کے ذریعے قانونی عمل کو اپنایا۔

مزید : صفحہ آخر

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...