زلزلے کے بعد شمالی علاقہ جات کیلئے ہنگامی ریڈ الرٹ جاری

زلزلے کے بعد شمالی علاقہ جات کیلئے ہنگامی ریڈ الرٹ جاری

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


چترال ( آن لائن ) ملک کے شمالی علاقہ جات کیلئے ہنگامی ریڈ الرٹ جاری کر دیا گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق بدھ کے روز ملک بھر میں آنے والے شدید زلزلے کے بعد ملک کے شمالی علاقہ جات کیلئے ہنگامی ریڈ الرٹ جاری کر دیا گیا ہے۔ بدھ کے روز آنے والے زلزلے کے بعد شمالی علاقہ جات میں برفانی تودے گرنے اور لینڈ سلائیڈنگ کا خطرہ بڑھ گیا ہے۔ اس صورتحال سے پی ڈی ایم اے کو فوری مطلاع کر دیا گیا ہے۔ ہنگامی الرٹ موصول ہونے کے بعد پی ڈی ایم نے کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کی تیاریاں شروع کر دی ہیں۔ پی ڈی ایم اے نے تمام ملازمین کی چھٹیاں منسوخ کرتے ہوئے ادارے کیلئے بھی الرٹ جاری کر دیا ہے۔
ریڈ الرٹ جاری