ون ایف کے تحت نا اہلی مدت کی تشریح کا کیس ٗ مشاہد اللہ ٗپرویز رشید ٗ راجہ ظفر الحق اور سعد رفیق کی مشاورت


اسلام آباد (این این آئی)سپریم کورٹ میں آئین کے آرٹیکل 62 ون ایف کے تحت نااہلی کی مدت کی تشریح کیلئے 13 درخواستوں کی سماعت سے قبل وفاقی وزراء مشاہداللہ خان ٗ سعد رفیق ٗ لیگی رہنماراجہ ظفر الحق ٗ پرویز رشید اور آصف کرمانی نے کمرہ عدالت میں جانے سے قبل مشاورت کی ۔بدھ کو مسلم لیگ ن کے رہنما راجہ ظفر الحق، خواجہ سعد رفیق، مشاہد اللہ خان ، سینیٹر پرویز رشید اور سینیٹر آصف کرمانی بھی سپریم کورٹ پہنچے اور کمرہ عدالت میں جانے سے قبل مشاورت بھی کی ۔یاد رہے کہ گزشتہ روز مذکورہ کیس کی سماعت کے دوران چیف جسٹس پاکستان نے ریمارکس دیئے تھے کہ اگر کیس کے سلسلے میں نواز شریف پیش نہ ہوئے تو یکطرفہ فیصلہ دے دیں گے۔
مشاورت

مزید : کراچی صفحہ اول

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...