افغان وفد اشرف غنی کاپیغام لیکر پاکستان پہنچ گیا

افغان وفد اشرف غنی کاپیغام لیکر پاکستان پہنچ گیا

اسلام آباد(صباح نیوز)افغان خفیہ ایجنسی این ڈی ایس کے سربراہ اور افغان وزیر داخلہ دورہ پاکستان پر اسلام آباد پہنچ گئے ۔ ترجمان کے مطابق افغان وزیرداخلہ اور خفیہ ایجنسی کے سربراہ افغان صدر اشرف غنی کا خصوصی پیغام لے کر پاکستان پہنچے ہیں۔ترجمان دفتر خارجہ کا مزید کہنا ہے کہ وفد نے اسلام آباد میں پاکستانی حکام کے ساتھ دونوں ممالک کے درمیان تعاون پر تبادلہ خیال کیا ،۔ دفتر خارجہ کے ترجمان ڈاکٹر محمد فیصل کے مطابق افغان حکومت نے درخواست کی تھی کہ ایک وفد پاکستان کا دورہ کرے گا جو افغان صدر کا پیغام لائے گا۔ وفد میں وزیر داخلہ اور افغان خفیہ ایجنسی نیشنل ڈائریکٹوریٹ آف سکیورٹی کے سربراہ شامل ہیں۔

افغان وفد

مزید : کراچی صفحہ اول