تعلیم کو فروغ دیئے بغیر ملک سے غربت کا خاتمہ ممکن نہیں : شاہد خاقان عباسی

تعلیم کو فروغ دیئے بغیر ملک سے غربت کا خاتمہ ممکن نہیں : شاہد خاقان عباسی

ٍ اسلام آباد (آئی این پی) وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ تعلیم کے فروغ کے بغیر غربت کا خاتمہ ممکن نہیں،وسیلہ تعلیم پروگرام کی 50اضلاع تک توسیع حکومت کے تعلیم کے فروغ کے عزم کا اظہار ہے،نادار اور مستحق طبقے کو بھی تعلیم کے یکساں مواقع فراہم کرنا ہماری ترجیح ہے،تعلیم کے فروغ کے لئے ہر شخص کو انفرادی طور پر بھی کردار ادا کرنا چاہئے۔ وہ گزشتہ روزبینظیر انکم سپورٹ پروگرام کے وسیلہ تعلیم پروگرام میں توسیع کی تقریب سے خطاب کر رہے تھے ۔انہوں نے کہا کہ وسیلہ تعلیم پروگرام کی پچاس اضلاع تک توسیع کی خوشی ہے جبکہ وسیلہ تعلیم پروگرام بچوں کو بہتر اور معیاری تعلیم دینے کیلئے ہے ہم نہ صرف تمام بچوں کو تعلیم بلکہ معیاری تعلیم فراہم کررہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ وسیلہ پروگرام سے گرایجویٹ پیدا کرنا ہمارا ہدف ہے۔

شاہد خاقان عباسی

مزید : کراچی صفحہ اول