ایم کیو ایم سے کوئی اتحاد نہیں ہم انہیں مجرم سمجھتے ہیں :مشاہد اللہ خان

ایم کیو ایم سے کوئی اتحاد نہیں ہم انہیں مجرم سمجھتے ہیں :مشاہد اللہ خان

کراچی (اسٹاف رپورٹر)پاکستان مسلم لیگ نواز کے سیکریٹری اطلاعات سینیٹر مشاہداللہ خان نے کہا ہے ایم کیوایم سے کوئی اتحاد نہیں ہے ہم انہیں مجرم سمجھتے ہیں کوئی سرزمین ہو یا بے سر زمین ہو سب کو ایک ہی سمجھے ہیں۔ فنکشنل لیگ ہماری اتحادی ہے پیر صدرالدین شاہ راشدی کی کل میاں نواز شریف سے ملاقات ہوئی ہے جی ڈی اے سے بھی رابطے میں ہیں سندھ کی سیاست میں موثر کردار ادا کرینگے راو انوار کے بارے میں کوئی جانتا ہے کہ وہ کہاں ہے تو وہ آصف زرداری ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے بدھ کو کراچی آمد پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔سینیٹر مشاہداللہ خان نے کہا کہ رواں سال الیکشن کا سال ہے میاں نواز شریف عدل کی بحالی کی تحریک چلا رہے ہیں نواز شریف دو روزہ دورے پر جمعرات کوکراچی پہنچ رہے ہیں ۔گرین لائن منصوبے کا دورہ کرینگے نواز لیگ نے ملکی تاریخ میں لوڈشیڈنگ کا خاتمہ کردیا ہے ترقیاتی کاموں کا جال بچھایا ہے سکھر حیدرآباد موٹر وے بھی تیزی سے چل رہا ہے کراچی والوں کے لئے نواز شریف نے بڑا کام قیام امن کا کیا ہے یہاں کے لوگ اپنی مرضی سے نہ فطرہ نہ زکوات اور کھالیں دے سکتے تھے را کے کہنے پر یہاں ٹارگٹ کلنگ ہوتی تھی نواز شریف نے کراچی سے دہشتگردی کو ختم کیا کراچی کی روشنیاں بحال کیں۔ کراچی کے عوام کو نواز شریف نے آزادی دی، ایک مرتبہ کراچی کے عوام نے نواز شریف کو ووٹ دیا تو لاہور ترقی میں پیچھے رہ جائیگا انہوں نے کہا کہ کے پی کے میں حکومت نے کچھ نہیں کیا جو لوگ ٹارگٹ کلنگ کرتے ہیں اور کرپشن کرتے ہیں انکو کوئی نہیں پوچھتا، حد تو یہ ہے کہ زرداری صاحب کرپشن کے خلاف باتیں کررہے ہیں زرداری کے ہاتھوں سے سندھ نکل چکا ہے۔ انہوں نے کہا کہ بلوچستان کے عوام بھیڑ بکریاں نہیں جنہیں آصف زرداری نے بھیڑ بکریاں سمجھ لیا ہے بلوچستان کے عوام کا جمہوریت میں کردار رہا ہے وہ آصف زرداری کی حرام کی کمائی سے انہیں سینیٹ ووٹ نہیں دینگے پیسہ چلانے کا مقصد یہ ہے کہ آپ کی سیاست ختم ہوگئی ہے۔ انکی ایسی حرکتوں بی بی اور زوالفقار علی بھٹو کی روح تڑپ رہی ہوگی۔ ایم کیوایم کے ساتھ ہمارا کوئی اتحاد نہیں ہے، انہوں نے کہا کہ اگر آصف زرداری پنجاب سے سینیٹ کی نشستیں حاصل کریگا تو ہم سندھ سے ساری سیٹیں لے جائینگے۔

مزید : کراچی صفحہ اول