کراچی ، بوٹ بیسن سے مغویہ بچی بازیاب ، اغوا کار میاں بیوی گرفتار


کراچی (کرائم رپورٹر )بوٹ بیسن پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے کمسن مغویہ کو بازیاب کرا کے اغوا کار میاں بیوی کو گرفتار کرلیا،ملزمان نے مغویہ کی رہائی کے لئے 2 لاکھ روپے تاوان طلب کیا تھا۔تفصیلات کے مطابق اے ایس پی رضوان طارق نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے بتایا بتایا کہ بوٹ بیسن پولیس نے خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے مغویہ کمسن لاریب کو بازیاب کر کے اغوا کار میاں بیوی نظر محمد اور نذیراں عرف رانی کو گرفتار کرلیا۔ملزمان نے گزشتہ 25 جنوری کو لاریب کو بہانے سے اغوا کیا تھا اور اس کی رہائی کے لئے اس کے اہلخانہ سے دو لاکھ روپے تاوان کا مطالبہ کیا تھا۔ملزمان نے تاوان کی عدم ادائیگی پر سنگین نتائج بھگتنے کی دھمکیاں بھی دی تھی،،پولیس نے گرفتار اغوا کاروں کے خلاف مقدمات درج کرکے تفتیش کا آغاز کر دیا ہے

مزید : کراچی صفحہ اول

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...