قائمہ کمیٹی زکوۃ و عشر کا کرپٹ افسران کے خلاف نیب میں جانے کا اعلان


کراچی(اسٹاف رپورٹر)سندھ اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے زکو و عشر کی چیئرپرسن نصرت سحر عباسی نے قائمہ کمیٹی کی ہدایت پر حکومت سندھ کی جانب سے محکمے کے کرپٹ افسران کی تعیناتی منسوخ نہ کرنے کے خلاف نیب میں جانے کا اعلان کیا ہے اورکہاہے کہ جسٹس ریٹائرڈ زاہد قربان علوی کو تیسری بار زکو و عشر کمیٹی کا چیئرمین بنانا خلاف قانون ہے قائمہ کمیٹی بارہا انہیں عہدے سے ہٹانے کی سفارش کرچکی ہے مگر محکمہ وزیراعلی سندھ کو سمری بھیجنے کوتیارنہیں ہے۔سندھ اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے زکو و عشر کا اجلاس بدھ کو چیئرپرسن نصرت سحر عباسی کی صدارت میں ہوا ۔اجلا س میں کمیٹی کے ارکان سورتھ تھیبو ،شہریار خان مہر سمیت محکمہ زکو و عشر کے اعلی افسران نے شرکت کی ۔کمیٹی کے چیئرپرسن نصرت سحر عباسی نے کہا کہ زکو کمیٹیوں کے بااثر ضلعی چیئرمینز طویل مدت سے عہدے پر براجمان ہیں ۔مدت پوری ہونے کے باوجود ان کو عہدے سے نہیں ہٹایا جارہا ہے ۔ان افسران کو بھرپور سیاسی سرپرستی حاصل ہے ۔انہوں نے محکمے کے کرپٹ افسرا ن کے خلاف نیب میں جانے کا اعلان کیا سیکرٹری زکو عشر و مذہبی امور نے کمیٹی کو بتایا کہ سندھ میں مدارس کی رجسٹریشن کا کام جاری ہے ۔تمام مدارس کی جیوٹیگنگ کا عمل مکمل ہوگیا ہے ۔کمیٹی کی چیئرپرسن نصرت سحر عباسی نے کہا کہ مدارس کی رجسٹریشن کا کام محکمہ مذہبی امور کا ہونا چاہیے لیکن یہ کام محکمہ انڈسٹریز انجام دیتا ہے ۔ایسا لگتا ہے کہ محکمہ مذہبی امور کا کوئی کام ہی نہیں ہے ۔ انہوں نے چیف ایڈمنسٹریٹر سے استفسار کیا کہ عبداللہ شاہ غازی کے مزار کا منیجر احمد علی انڑ اب تک اپنے عہدے پر کیوں موجود ہے ۔ان کی تقرری عدالت عظمی کے احکامات کے برخلاف کی گئی ہے ۔یہ گریڈ 5سے اچانک گریڈ 16میں کیسے پہنچ گیا ہے ۔منیجر اوقاف احمد علی انڑ محکمے کا بااثر افسر ہے ۔بتایا جائے کہ اس کی پشت پناہی کون کررہا ہے ۔نصرت سحر عباسی نے کہا کہ زاہد قربان علوی کو تیسری بار زکو و عشر کمیٹی کا چیئرمین بنایا گیا ہے یہ تقرری خلاف قانون ہے انہیں عہدے سے ہٹانے کے لیے کئی بار ویزراعلی سندھ کو سمری بھیجنے کا کہا گیا ہے مگر محکمہ اس پر عمل نہیں کررہا ہے ۔نصرت سحر عباسی نے کہا کہ زاہد قربان علوی کو بچانے میں اہم شخصیات کا ہاتھ ہے ۔قائمہ کمیٹی کے فیصلوں پر عملدرآمد نہ کرنے کے حوالے سے بیوروکریسی پر دبا ہے ۔مزارات کے نذرانوں کے علاوہ زکو فنڈز میں بڑے پیمانے پرخورد برد ہورہی ہے

مزید : کراچی صفحہ اول

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...