کراچی ،لائنز ایریا میں پانی کے ٹینک سے نوجوان کی لاش برآمد

کراچی ،لائنز ایریا میں پانی کے ٹینک سے نوجوان کی لاش برآمد

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کراچی (کرائم رپورٹر)لائنز ایریا میں پانی کے ٹینک سے نوجوان کی ڈوبی ہوئی لاش ملی،بلدیہ ٹریفک حادثے میں ایک شخص جاں بحق ایک زخمی ہوگیا،کراچی میں پولیس کے تابڑ توڑ چھاپوں کا سلسلہ جاری 5 ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا،،کورنگی میں ڈاکووں کی فائرنگ کی ذر میں آکر دو کمسن بہنیں زخمی ہو گئیں ۔تفصیلات کے مطابق بریگیڈ کے علاقے لائنز ایریا میں پانی کے ٹینک سے نوجوان عمران کی ڈوبی ہوئی لاش ملی،پولیس کا کہنا ہے کہ واقعہ خودکشی ہے،متوفی سبزی فروش تھا،،بلدیہ کے علاقے حب ریور روڈ پر ٹریفک حادثے میں ایک شخص جاں بحق جبکہ ایک زخمی ہو گیا،پولیس نے لاش اور زخمی کو کارروائی کے لئے اسپتال منتقل کر دیا ہے۔سعود آباد پولیس نے ملزم جاوید کو گرفتار کرکے اس کے قبضے سے اسلحہ برآمد کرلیا،ملزم پولیس کو مختلف مقدمات میں مطلوب تھا،،کلری پولیس نے 3 ملزمان جنید،فاروق اور محمد عرس کو گرفتار کرکے اسلحہ،منشیات اور مسروقہ سامان برآمد کرلیا،ملزمان اسٹریٹ کرائم کی وارداتوں میں ملوث ہے،ملزمان کے خلاف مقدمات درج کرکیتفتیش شروع کردی گئی ہے۔کورنگی کے علاقے کورنگی نمبر 6 میں مسلح ڈاکووں کی فائرنگ سے دو کمسن بہنیں فاطمہ اور شجیہ زخمی ہو گئی ملزمان موقع سے فرار ہوگئے،پولیس نے زخمی بہنوں کو طبی امداد کے لئے اسپتال منتقل کر دیا ہے۔