بلاول بھٹو کی سیکورٹی فراہم کرنے کی درخواست کی سماعت ملتوی

بلاول بھٹو کی سیکورٹی فراہم کرنے کی درخواست کی سماعت ملتوی

کراچی (اسٹاف رپورٹر)سندھ ہائی کورٹ نے چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کو سیکورٹی فراہمی کرنے سے متعلق درخواست کی سماعت ان کے وکیل کی غیر موجودگی کے باعث ملتوی کردی۔بدھ کو سندھ ہائی کورٹ میں چیئرمین پیپلزپارٹی کو سکیورٹی کی فراہمی سے متعلق درخواست کی سماعت ہوئی ۔دورکنی بینچ کو بتایا گیا کہ بلاول بھٹو کے وکیل اختر حسین مصروفیت کے باعث پیش نہیں ہوسکتے۔بلاول بھٹو زرداری کا درخواست میں موقف ہے کہ ان کی جان کو شدید خطرات لاحق ہیں، سیکورٹی فراہم کی جائے۔ ان کی والدہ بے نظیر بھٹو کو شہید کیا جاچکا ہے۔انہوں نے کہا کہ شدت پسند تنظیموں نے پیپلز پارٹی کو دھمکیاں دی ہیں جبکہ یہ تنظیمیں پیپلز پارٹی کے رہنماوں پر کئی حملے بھی کر چکی ہیں، انہیں سیاسی مصروفیات کے باعث ملک بھر کے دوروں پر جانا پڑتا ہے۔بلاول بھٹو زرداری کی استدعا ہے کہ تمام صوبائی اور وفاقی حکومتوں کو سیکورٹی کے فول پروف انتظامات کرنے کی ہدایت دی جائے۔

Back

مزید : کراچی صفحہ اول