شانگلہ،جندول‘ بنشاہی میں برف باری شروع

شانگلہ،جندول‘ بنشاہی میں برف باری شروع

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


الپوری ،جندول (ڈسٹرکٹ رپورٹر،نمائندہٍٍٍٍٍٍٍٍٍٍٍٍٍٍ پاکستان) پاک افغان بارڈر علاقہ بنشاہی ، بزومنزی، شلخو کس، برول کے اونچا پہاڑوں میں کئی ماہ گزرنے کے بعد برف باری کا سلسلہ شروع ہوگیا ہے جبکہ میدانی علاقوں میں تحال بارش نہیں ہوا علاقائی لوگ جگہ جگہ دوعاوں اور نماز استیسقا ء میں مصروف رہتے ہیں اس کے علاوہ علاقی پر بارش نا ہونے سے علاقائی فصلے تباہ ہوتے جارہی ہیں تحصیل ناظم سید احمد باچہ اور اسیسنٹ کمشنر جندول روح اللہ آمین نے علاقائی علماء کرام سمیت تمام ناظمین سے اپیل کی ہے کہ گاوں اور محلوں سے لوگوں کو نماز استیسقا ء ادا کرنے کی اپیل کریں تکے بارش شروع ہوجائے شانگلہ اورمضافاتی علاقوں میں بارش کے بعد پہاڑوں پر ہلکی برف باری جاری،وادی میں یخ بستہ ہواؤں نے سردی کی شدت میں اضافہ کردیا ہے۔شانگلہ میں طویل خشک سالی کے بعد بدھ کے روز ہلکی بارش شروع جبکہ پہاڑی بالائی سلسلوں پر ہلکی برف بھاری ہورہی ہے شانگلہ میں خشک سالی سے پانی کی شدید قلت پیدا ہوگئی تھی چشمے سوکھ گئی تھی خوڑوں اور ندیوں میں پانی کا سطح ڈیڈلیول تک پہنچ چکی تھی ۔ مسلسل خشک سالی اور خوڑوں دریاؤں میں پانی کی کمی سے مقامی چھوٹے ہائیڈر ل پاور سٹیشن کی بجلی وولٹیج انتہائی کم رہی۔محکمہ موسمیات نے اتوار تک بارشوں اور برف باری کا سلسلہ جاری رہنے کی پیشن گوئی کی ہے۔