اتحاد حکومت شہر کو جدید خوبصورت بنانے پر کروڑوں خرچ کریگی : عنایت اللہ

اتحاد حکومت شہر کو جدید خوبصورت بنانے پر کروڑوں خرچ کریگی : عنایت اللہ

پشاور (سٹاف رپورٹر) خیبر پختو نخوا کے سنیئر وزیر بلد یا ت و دیہی تر قی عنا یت اللہ نے کہا ہے کہ اتحادی حکومت پشاور کو جدید اورخوبصورت ، شہر بنانے اور عوام کو بہتر خدمات کی فراہمی کے لئے موثر اقدامات اٹھا رہی ہے جس سے شہریوں کو تمام جدید سہولیات میسر آ سکیں گی۔ ان خیا لا ت کا اظہا رانہوں نے پشاور میں عوامی وفود اور میڈیا کے نمائندوں سے بات چیت کر تے ہو ئے کیا۔سنیئر وزیر نے کہا کہ اتحادی حکومت کا میڈیا کے ساتھ دوستانہ رویہ ہے اور توقع رکھتی ہے کہ میڈیا عوامی مسائل حل کرنے میں حکومت کے ساتھ اپنا بھرپور اپنا کردار ادا کرے ۔ انہوں نے کہا کہ صوبائی حکومت نے نہ صرف بلدیاتی اداروں کو مستحکم بنایابلکہ 3501 یونین کونسلز اور نیبر ہوڈ کونسلرز کا قیام بھی عمل میں لایا اور بلا امتیاز اور بہترین عوامی خدمات کے لئے رول آف بزنس اور ماڈل بائی لاز بھی تیار کئے گئے جبکہ تمام ٹی ایم ایز کو بھی مستحکم بنایا گیا اور آن لائن ٹینڈرنگ نظام بھی متعارف کرا یا گیا جسکی بدولت صوبہ بھر کے ٹی ایم ایز کی آمدنی میں 1.5 ارب روپے سے 4 ارب روپے تک اضافہ ہوا۔ سینئر وزیر نے مزید کہا کہ پشاور کو صاف ستھرا رکھنے کے لئے دیگر اقدامات کے علاوہ ناجائز تجاوزات کے خلاف مختلف مقامات ا ور بازاروں میں بڑے اپریشن کے ذریعے کراکے عوام اور تاجر برادری کے مکمل تعاؤن سے کروڑوں روپے کی قیمتی اراضی بھی واہ گزارکرائی گئی ہے۔

مزید : کراچی صفحہ اول