رکن صوبائی اسمبلی بابر سلیم کا ساتھیوں سمیت مسلم لیگ ن میں شمولیت کا فیصلہ
صوابی (سلیم علیزئی )ضلع صوابی کی سیاست میں بڑا اپ سیٹ صوابی قومی محاذ کے مرکزی چیئرمین و ایم پی اے حلقہ پی کے31بابر سلیم خان نے اپنے گروپ اور ہزاروں ساتھیوں سمیت مسلم لیگ (ن) میں باقاعدہ شمولیت کا حتمی فیصلہ کرلیا شیراز خان ضلعی صدر و ایم پی اے کی قیادت میں جرگے کی دعوت قبول تفصیلات کے مطابق صوابی قومی محاذ کے مرکزی چیئرمین و ایم پی اے بابر سلیم نے باقاعدہ مسلم لیگ(ن) میں شمولیت کا فیصلہ کرلیا اور چار فروری کو پشاور میں مسلم لیگ (ن) کے مرکزی صدر میاں نواز شریف کے جلسہ پشاور میں باقاعدہ شمولیت کا اعلان کرینگے اس سلسلے میں مسلم لیگ (ن) ضلع صوابی کے صدر و ایم پی اے حاجی شیراز خان ، مسلم لیگ (ن) ضلع مردان کے جنرل سیکرٹری وایم پی اے جمشید مہمند کی قیادت میں مسلم لیگ (ن) کے سنیئر عہدیداروں کارکنوں ، صوبائی نائب صدور شیراز باچا ، حاجی افتخار احمد، حاجی سجاد ، جان بہادر خان ،فضل احد باچا ،رب نواز ، ملک عبدالاحد، حاجی شاہ جہان، درویش خان، امجد مغل باز، یاسر زمان، جہانزیب خان، شاہ سید ، امجد علی خان (ٹوپی) اور دیگر نے ایم پی اے بابر سلیم خان کے ڈیرہ واقع مانیری میں جرگہ لے کر گیا اس موقعے پر مسلم لیگ(ن) ضلع صوابی کے صدر ایم پی اے شیراز خان نے باقاعدہ اپنی طرف سے بابر سلیم کو مسلم لیگ(ن) میں شمولیت کی دعوت دی اور کہا کہ مسلم لیگ (ن) ضلع صوابی کے تمام عہدیداروں اور کارکنوں کی خواہش ہے کہ بابر سلیم مسلم لیگ (ن) میں شمولیت کا اعلان کریں کیونکہ مسلم لیگ(ن) شریفوں اور مخلص لوگوں کی پارٹی ہے جس میں لوگوں کو عزت دی جاتی ہے جبکہ اسی مسلم لیگ نے ضلع صوابی میں بڑے بڑے میگا پراجیکٹ مکمل کیے تقریب سے ایم پی اے جمشید مہمند، جان بہادر خان، شیراز باچانے بھی خطاب کیا اور کہا کہ امیر مقام سمیت پورے صوبے کی تنظیم کی دلی خواہش ہے کہ بابر سلیم جیسے لوگ مسلم لیگ(ن) میں شمولیت کا اعلان کریں اس موقعے پر ایم پی اے بابر سلیم نے مسلم لیگ(ن) جرگے کی دعوت قبول کرتے ہوئے کہا کہ ہم خلوص نیت سے مسلم لیگ(ن) میں شامل ہو رہے ہیں اس موقعے پر مسلم لیگی کارکنوں اور عہدیداروں نے بابر سلیم خان کو ہار پہنائے اور ان کو زبردست الفاظ میں خراج تحسین پیش کی جنہوں نے جرگے کی دعوت قبول کرلی بابر سلیم ایم پی اے چار فروری کو باقاعدہ جلسہ پشاور میں شمولیت کا اعلان کرینگے۔
Back to