نقیب محسود قتل کیس، سپریم کورٹ آج ازخود نوٹس کی سماعت کریگی

نقیب محسود قتل کیس، سپریم کورٹ آج ازخود نوٹس کی سماعت کریگی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


اسلام آباد(آن لائن)سپریم کورٹ میں کراچی میں ماورائے عدالت قتل ہونے والے نقیب اللہ محسود سے متعلق ازخود نوٹس کی سماعت آج جمعرات کو ہو گی۔ چیف جسٹس کی سربراہی میں تین رکنی بنچ کیس کی سماعت کریگا، سپریم کورٹ نے نقیب محسود قتل کیس سماعت کے لیے مقرر کر لیا ہے چیف جسٹس میاں ثاقب نثار کی سربراہی میں تین رکنی بنچ کیس کی سماعت آج جمعرات کو کرے گا عدالت نے کیس کے حوالے سے سیکریٹری داخلہ، ڈی جی سول ایوی ایشن، ایڈووکیٹ جنرل سندھ، آئی جی سندھ اور ایڈیشنل آئی جی سی ٹی ڈی کو نوزٹسزجاری کر دیے ہیں، نقیب محسود کے ماورائے عدالت قتل پر سپریم کورٹ نے ازخود نوٹس لے کر آئی جی سندھ سے رپورٹ طلب کی تھی جبکہ عدالت کی جانب سے تیس فروری کو ایس ایس پی ملیر راؤ انوار کا نام ای سی ایل میں ڈالنے کا حکم دیتے ہوئے انہیں ستائیس مارچ کو طلب کیا گیا تھا تاہم وہ عدالت میں پیش نہ ہوئے تو عدالت نے گرفتاری کا حکم دیا لیکن سندھ پولیس راؤ انوار کی گرفتاری میں تاحال ناکام ہے ۔