چارسدہ ، 2اوباش نواجوانوں کی 16سالہ لڑکی سے بد اخلاقی کی کوشش

چارسدہ ، 2اوباش نواجوانوں کی 16سالہ لڑکی سے بد اخلاقی کی کوشش

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


چارسدہ (بیورو رپورٹ) چارسدہ میں دو اوباش نوجوانوں کی 16سالہ لڑکی سے گن پوائنٹ بد اخلاقی کی کو شش کے دوران زلزلہ آگیا اور ملزمان حواس باختہ ہو کر بھاگ گئے ۔تھانہ پڑانگ میں ملزمان کے خلاف پی پی سی 506-354-452-376/34-511کے تحت مقدمات درج کر دئیے ۔ تفصیلات کے مطابق تھانہ پڑانگ کے حدود میاں کلے میں دو اوباش نوجوانوں واصف ولد نو شاد اور اعظم ولد بشیر دیوار پھلانگ کر فقیر گل نامی شخص کے گھر داخل ہو گئے اور اسکی 16سالہ بیٹی مسماۃ عائشہ کو گن پوائنٹ پر کمرے میں لے گئے اور زبر دستی برہنہ کرکے بد اخلاقی کی کوشش کرنے اور ساتھ ویڈیو بنا نے لگے کہ اس دوران خوفناک زلزلہ آگیا ۔ ایس ایچ او پڑانگ منظور خان نے کہا کہ میڈیکل رپورٹ میں بداخلاقی کا کوئی ثبوت نہیں ملاتاہم پولیس ملزمان کی گرفتاری کیلئے تمام تر وسائل بروئے کار لا رہی ہے۔