بٹ خیلہ‘ کیبل بچھانیوالے مزدور پر لیوی اہلکار کی تشدد‘ عوام مشتعل

بٹ خیلہ‘ کیبل بچھانیوالے مزدور پر لیوی اہلکار کی تشدد‘ عوام مشتعل

بٹ خیلہ (بیورورپورٹ ) تھانہ قائد آباد کے لیوی اہلکار کی کیبل بچھانے والے مزدور پر تشدد کے خلاف عوام سراپا احتجاج بن گئے ۔ سخاکوٹ بازار میں مین شاہراہ ٹریفک کے لئے بند کردی ۔مذکورہ اہلکار کے خلاف فوری کاروائی کی جائے بصورت دیگر احتجاج کا دائرہ مذید وسیع کرینگے۔ کاکی جان قائد آباد بنگلہ کے قریب کبیل بچھانے کے لئے کھدائی کر رہاتھا کہ لیوی اہلکار سدھیر خان نے تشدد کا نشانہ بنایا ۔ مشتعل عوام زخمی کو گاڑی میں لیکر فریاد کے لئے پریس کلب پہنچ گئے ۔ جماعت اسلامی کے ممبر تحصیل کونسل قاضی رشید احمد کی متاثرہ مزدور کی ہر ممکنہ تعاون کی یقین دہانی ۔تفصیلات کے مطابق :۔ تحصیل درگئی کے علاقے قائد آباد میں لیویز اہلکار کی کیبل کے لئے کھدائی کرنے والے کاکی جان نامی مزدور پر تشدد کے خلاف عوام سراپا احتجاج بن گئے اور زخمی کاکی جان کو زخمی حالت میں لیکر سخاکوٹ بازار میں روڈ بلاک کردی ۔ اس دوران تھانہ قائد کے اہلکاروں کے خلاف نعرہ بازی بھی کی گئی ۔اس موقع پر زخمی کاکی جان نے کہاکہ میں کیبل بچھانے کے لئے کھدائی کر رہاتھا کہ اس دوران لیوی اہلکار سدھیر خان نے حسب سابق موبائل کارڈ کے لئے پیسے مانگے اور میرے انکار پر انہوں نے کام بند کرنے کے لئے کہا اور مجھ پر سرعام تشدد شروع کی۔پریس کلب آفس میں فریاد کرتے ہوئے زخمی کاکی جان کے بھائی سلیم جان ولد محمد اجان نے عمر خان ، ظہیر خان ولد یابو دین ، پرویز خان ولد سیف الرحمان ، بخت زرین ولد شاہ زرین ، ولی خان ولد جہان زرین ، عبد الغفور ولد عجب نور ،فضل آمین ، فضل رحمان ولد آرزو دین ، نذر بوستان ولد شاہ زرین ، محمد اسماعیل ولد وحید گل ساکنان بنگلہ قائد آباد کے ہمراہ کہا کہ مذکورہ لیوی اہلکار ہر روزکیبل بچھانے والے مزدوروں کو تنگ کرکے پیسوں کا مطالبہ کرتا ہے اورآج انکار پر کاکی جان کوتشددکا نشانہ بنایا اور سر عام مارا پیٹا ۔انہوں نے کہا کہ تشدد کے بعد ہم تھانہ قائد آباد میں رپورٹ درج کرنے کیلئے گئے لیکن وہاں ہماری رپورٹ درج کرنے سے بھی انکار کیا گیا اس لئے صوبائی حکومت ، ضلعی انتظامیہ بشمول ڈی سی ملاکنڈ اور اسسٹنٹ کمشنر درگئی اس ظلم کا نوٹس لیں اور ہماری داد رسی کرتے ہوئے مذکورہ اہلکار کے خلاف کاروائی کریں بصورت دیگر احتجاج کا دائرہ مذید وسیع کرینگے ۔ اس دوران جماعت اسلامی سے تعلق رکھنے والے ممبر تحصیل کونسل قاضی رشید احمد نے مظاہرین کیساتھ مذاکرات کئے اور انہیں ہم ممکنہ تعاون کی یقین دہانی کراتے ہوئے واقعے کی شدید الفاظ میں مذمت کی ۔

مزید : کراچی صفحہ اول