شیرگڑھ میں عوامی مسائل کے حل کیلئے کھلی کچہری کا انعقاد

شیرگڑھ میں عوامی مسائل کے حل کیلئے کھلی کچہری کا انعقاد

شیرگڑھ(نامہ نگار) اے ایس پی تخت بھائی محمدعثمان ٹیپو نے کھلی کچہری میں قابل اعتراض فلموں کے خلاف شکایات پر نوٹس لے کرشیرگڑھ اور لوند خوڑبازاروں میں نیٹ کیفوں کے خلاف آپریشن کلین اپ کیا آپریشن کے دوران انہوں نے درجن بھرسے زائدنیٹ کیفوں سے کمپیوٹر، سی پی اوز تحویل میں لے کر مزید تحقیق کیلئے پولیس تھانہ منتقل کئے آپریشن کے دوران ان کے ہمراہ ایس ایچ او شیرگڑھ نوردراز خان،ایس ایچ او لوند خوڑ خائستہ رحمان اور پولیس کی بھاری نفری بھی ہمراہ تھی تفصیلات کے مطابق گزشت روز شیرگڑھ پولیس تھانہ میں کھلی کچہری میں نیٹ کیفوں میں سکول کے طلباء اورنوجوان طبقہ کے موبائیل میں اخلاق باختہ اور قابل اعتراض فلموں کی اپ لوڈ کرنے کی بار بار شکایات کرنے پر اے ایس پی تخت بھائی محمد عثمان ٹیپو نیشیرگڑھ اور لوند خوڑ میں آپریشن کلین اپ کیا آپریشن کے دوران ایس ایچ او شیرگڑھ نوردراز خان، ایس ایچ او لوند خوڑ خائستہ رحمان، ایڈیشنل ایس ایچ او شیرگڑھ ذاکر خان اور پولیس کی بھاری نفری بھی ان کے ہمراہ تھی آپریشن کے دوران کمپیوٹر کی دیکھ بھال بھی خود کرتے رہے اے ایس پی کمپیوٹر میں قابل اعتراض فلموں کی مواد اور اپ لوڈ کرنے والوں کو کمپیوٹراور سی پی او کے ساتھ موبائیل میں ڈال کر تھانہ منتقل کرتے رہے اور جس کے کمپیوٹر میں اس طرح کی فلمیں نہیں ہوتی ان کو شاباش کے ساتھ ایمانداری سے محنت مزدوری کمانے کی تلقین کرتے اس موقع پر انہوں نے میڈیا سے گفتگو میں کہاکہ پاکستان کے نوجوان طبقہ کو غلط راہ پر چلنے سے منع کرنے اورراہ راست پر لانے کے لئے والدین، اساتذہ اور پولیس مل کر کام کریں گے تاکہ پاکستانی معاشرہ سے بگاڑ کا مکمل خاتمہ ہوسکے

مزید : پشاورصفحہ آخر