پی ٹی آئی حکومت میں کسی کو انصاف نہیں ملتا‘ شیر افغان خان

پی ٹی آئی حکومت میں کسی کو انصاف نہیں ملتا‘ شیر افغان خان

تخت بھائی(نامہ نگار)اے این پی کے مرکزی رہنماء وPK-26سے نامزد امیدوار شیر افغان خان نے کہا ہے کہ تحریک انصاف کی حکومت میں کسی غریب کو انصاف نہیں ملتا، محکمہ پولیس کو مثالی بنانے کی جھوٹی دعویدار حکومت میں غریبوں پر ظلم و ستم کے پہاڑ توڑے جا رہے ہیں لیکن کوئی پرسان حال نہیں، 2018 ؁ء کے عام انتخابات میں اے این پی بھاری اکثریت سے کامیابی حاصل کر کے صوبے سے کرپشن اور نا انصافی کا خاتمہ کر کے دم لینگے ۔وہ اے این پی PK26کے سیکرٹریٹ میں شمولیتی تقریب سے خطاب کر رہے تھے جس سے تحصیل تخت بھائی کے جنرل سیکرٹری حاجی عطاء اللہ، سیکرٹری اطلاعات حاجی غلام رسول اور میاں جمال شاہ نے بھی خطاب جبکہ اے این پی کے ضلعی کونسل کے رکن زاہد علی، یو سی گوجر گڑھی کے صدر حاجی نور بادشاہ،یو سی پٹ بابا کے صدر ملک شیر حسن، جنرل سیکرٹری عابد علی،ایڈیشنل سیکرٹری عطاء اللہ خان،یو سی دامن کوہ کے نائب صدر لعل گل یوسفزئی، مقامی رہنماء بختیار مہمند عرف فوجی، شاہد خان، اور دیگر بھی موجود تھے۔ اس موقع پر تخت بھائی کے شہری علاقہ سے تعلق رکھنے والے میاں جمال شاہ، شکیل خان، افسر خان، حاجی جان محمد، عمر خان، حاجی فضل سبحان، حاجی وحید اللہ، حاجی خان شیر، شاہدین، عباس، احمد ضمیر، عبد اللہ اور دیگر درجنوں افراد نے مختلف سیاسی جماعتوں سے مستعفی ہو کر اے این پی میں باقائدہ شمولیت کا اعلان کیا۔ شیر افغان خان نے کہا کہ تحریک انصاف کی صوبائی حکومت عوام کو انصاف دلانے میں مکمل طور پر ناکام ہو چکی ہیں، مثالی پولیس کے دعوے کرنے والی حکومت معصوم اسماء کے قاتلوں کو ابھی تک گرفتار نہ کروا سکی ، عوام کو مزید خالی خولوں دعووں سے ورغلایا نہیں جا سکتا، اگلے عام انتخابات میں اے اے ین پی کی تاریخی کامیابی نوشتہ دیوار بن چکی ہیں۔

مزید : پشاورصفحہ آخر