منافقانہ پالیسی سے جے یو آئی بدنام ہو رہی ہے‘ مولانا نیاز

منافقانہ پالیسی سے جے یو آئی بدنام ہو رہی ہے‘ مولانا نیاز

کوہاٹ(بیورورپورٹ) حاجی جمیل پراچہ رئیس المنافقین ہیں ایم پی اے نجمہ شاہین کے فنڈز سے جمیل پراچہ کی جیب بھری جا رہی ہے جب تک جمیل پراچہ پارٹی میں رہیں گے جمعیت علماء اسلام زوال کا شکار رہے گی جنرل سیکرٹری جمعیت علماء اسلام جمیل پراچہ کی منافقانہ پالیسیوں کی وجہ سے پارٹی بدنام ہوئی ان کا مشن پارٹی میں دیئے گئے اختیارات کا ناجائز استعمال کر کے بینک بیلنس بڑھانا ہے ان خیالات کا اظہار سابق ڈسٹرکٹ ناظم کوھاٹ مولانا نیاز محمد نے میڈیا نمائندون کے ساتھ بات چیت کرتے ہوئے کیا ان کا کہنا تھا کہ میرے دور ظامت میں دفتر غریب عوام کے لیے کھلا رہتا تھا عام آدمی کی آواز موقع پر حکام تک پہنچا کر مسئلے حل ہو جاتے تھے میں نے دفتر میں عوام کی عزت نفس کو بحال رکھا ہمیشہ شفقت اور محبت کے ساتھ غریب عوام کی آواز بنا رہا میری نظامت ختم ہوتے ہی اب ضلع ناظم کا دفتر پی ٹی آئی ورکروں کی آماجگاہ بن گیا جس کی وجہ سے عوام کے مسائل حل ہونا بند ہو گئے اور ناظم کا دفتر تحریک انصاف کے ورکروں کی خوش گپیوں تک محدود رہ گیا ہے جہاں ہر وقت پی ٹی آئی مافیا نظر آئے گی انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف نے بلدیاتی نظام کی مضبوطی اور اختیارات کے منتقلی کا وعدہ کیا تھا وہ سراسر جھوٹ ثابت ہوا ابھی بھی حلقہ ایم پی اے اور ایم این اے کی مرضی کے بغیر کوئی بھی آفیسر کام نہیں کرتا فنڈز نہ ہونے کے برابر بلدیاتی نظام کے لیے دیئے جاتے ہیں جبکہ اسمبلی ممبران کو اربوں روپے کے فنڈز ترقیاتی کاموں کے نام پر کرپشن کی نذر ہو رہے ہیں نچلی سطح تک اختیارات کی منتقلی صرف ڈھکوسلہ ثابت ہوئی جس کا ثبوت میرٹ کو پامال کرتے ہوئے تمام صوبائی اداروں میں کلاس فور اور دوسری بھرتیوں کے لیے ایم پی اے کے بندوں کا چناؤ کیا جاتا ہے جس کا کوئی پوچھنے والا نہیں ان کا کہنا تھا کہ جے یو آئی خالص دین اسلام کی ترقی اور حفاظت کا کام کرنے والی واحد جماعت ہے یہ علماء حق پر مشتمل صحیح معنوں میں دین کی راہ پر چلنے والی آواز ہے جس کے قائد حضرت مولانا فضل الرحمن جیسے جید زیرک اور ایماندار قیادت کے زیر سایہ پھل پھول رہی ہے انہوں نے اپنی بات کرتے ہوئے کہا کہ خون کے آخری قطرے تک میری جان و مال پارٹی کے لیے حاضر ہے۔

مزید : پشاورصفحہ آخر