ٹانک‘ عمرہ پر جانیوالے زائرین کیلئے سعودی عرب میں انتظامات مکمل

ٹانک‘ عمرہ پر جانیوالے زائرین کیلئے سعودی عرب میں انتظامات مکمل

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ٹانک(نمائندہ خصوصی)چل مدینہ حکیم سونا خان حج و عمرہ کمیٹی کے زیر اہتمام نو فروری کو عمرہ پر جانے والے سو حجاج کرام کے لئے مکہ اور مدینہ میں تمام تر انتظامات مکمل کر لئے گئے ہیں جبکہ عمرہ زائرین کی تربیت کے لئے 4فروری کی تاریخ مقرر کی گئی ہے اس لئے عمرہ پر جانے والے حجاج کرام صبح آٹھ بجے کوواقع مرکزی دفتر جمیل مارکیٹ میں اپنی حاضری کو یقینی بنائیں تاکہ ان کی تربیت کا عمل مکمل کیا جا سکے ان خیالات کا اظہار چل مدینہ حکیم سونا حج و عمرہ کمیٹی کے ڈائریکٹر الحاج حکیم سونا خان نے میڈیا سے بات چیت کے دوران کیا انہوں نے کہا کہ اللہ کے فضل و کرم سے مذکورہ حج و عمرہ کمیٹی کا سو حجاج کرام پر مشتعمل قافلہ 8فروری کو جمیل مارکیٹ سے راوانہ ہو گا اور اس کے قافلے کے لئے مکہ اور مدینہ میں تمام انتظامات کو حتمی شکل دی جا چکی ہے انہوں نے کہا کہ حجاج کرام کو مکہ اور مدینہ شریف بہتر سہولیات مہیا کرنا ہمارے اولین ترجیحات میں شامل حجاج کرام کا اعتماد ہی ہمارا سرمایایہ حیات ہے ان کا کہنا تھا چل مدینہ حکیم سونا خان کے مرکزی دفتر جو کہ جمیل مارکیٹ میں واقع ہے میں 4فروری کے روز حجاج کرام کے لئے تربیت کا خصوصی اہتمام کیا گیا ہے جس میں الحاج آمیر سلطان سبحانی اور الحاج حکیم سونا خان عمرہ کے لئے جانیوالے والے حجاج کو تربیت دیں گے اس لئے حجاج اپنی شرکت کو یقینی بنائیں۔