نیسلے پاکستان کے زیراہتمام’’دودھ کی کہانی‘‘ کی تقریب رونمائی

ملتان(پ ر) نیسلے پاکستان نے ڈیری کی ایک کتاب کی رونمائی کی جو ملک میں دودھ کی تاریخ اور کہانی بیان کرتی ہے ۔ یہ کتاب جو ڈراپس آف داڈیوائن اے اسٹوری آف ملک ان (بقیہ نمبر34صفحہ12پر )

پاکستان کے نام سے معنون ہے‘ مارکنگزپبلشنگ کی معاونت سے تیار اور شائع کی گئی ہے ۔ مذکورہ کتاب ڈیری کے متعلق خوبصورت تصویروں سے مزین ایک ایسی کتاب ہے جو ملک میں پیکجڈ دودھ سیکٹر کی تاریخ اور سفر پر روشنی ڈالتی ہے۔ پاکستان دنیا میں دودھ کی پیداوار کے حوالے سے چوتھا بڑا ملک ہے ‘ ڈیری سیکٹر اور مویشیوں سے حاصل ہونیوالی آمدنی پاکستان کی مجموعی جی ڈی پی کا 11 فیصد ہے ۔ پاکستان بننے کے بعد سے ڈیری کا شعبہ مسلسل ترقی کرتا اور یادگاری تبدیلیوں سے گزرتا رہا ہے ۔ جیسا کہ ڈیری کی کتاب میں بیان کیاگیا ہے کہ پاکستان کے قیام کے وقت ملک کی زیادہ تر آبادی دیہات میں رہتی تھی ‘ جہاں گھروں میں مویشی دودھ کے استعمال کیلئے خام دودھ پیدا کرنے کیلئے پالے جاتے تھے ۔ گزرتے برسوں کے دوران پاکستان میں شہری آبادیوں میں اضافہ ہونے لگا ‘ تب کسانوں نے تجارتی پیمانے پر گنجان آباد شہروں میں دودھ فراہم کرنا شروع کردیا اور موبائل دودھ والے وجود میں آئے ۔ 80 کے عشرے کے دوران حکومت پاکستان نے ڈیری کے شعبے کو ترقی دی اور پیکجڈ ملک کی دودھ کی صنعت کیلئے پالیسیاں وضع کیں ۔ اس کے بعد 1988 میں نیسلے نے ’’ ملک پیک ‘‘ لمیٹڈ سے شراکت کی اور ڈیری انڈسٹری کے مائع اور خشک دودھ میں انقلاب لے آئی جو آج ہمارے سامنے ہے ۔ نیسلے پاکستان فی الوقت سب سے بڑی دودھ اور مشروبات کی کمپنی ہے جو مائع اور پاؤڈر دودھ کی مصنوعات کا وسیع پورٹ فولیورکھتی ہے اور پاکستانیوں کی زندگی میں گزشتہ 30 سال سے زائد عرصے سے مسلسل بہتری لا رہی ہے ۔ پیکجڈ ڈیری انڈسٹری کی اہمیت پر تبصرہ کرتے ہوئے نیسلے پاکستان کے سی ای او ‘ برونواولیر ہوک نے کہا ’’ پاکستان میں ڈیری ٹریل اور پیکجڈ دودھ انڈسٹری کی تاریخ بیان کرنے کے علاوہ ‘ کافی ٹیبل کی صورت میں شائع کردہ یہ کتاب ملک کے ڈیری کے شعبے سے تعلق رکھنے والے اور اس شعبے میں برسوں گزارنے والے ماہرین کی بصیرت بیھ پیش کرتی ہے ۔ ہمیں امید ہے کہ یہ کتاب پاکستان میں مائع پیکجڈ دودھ اور خشک دودھ کے ارتقاء کے بارے میں قارئین کے علم میں اضاے کا سبب بنے گی ‘‘ ۔ مارکنگز کی سی ای او ‘ کرن امان نے کہا ‘ دودھ کے بارے میں ایک کتاب پر کام کرنا مارکنگز پبلیکیشنز کی سوچ ک عین مطابق ہے کیونکہ میں جانتی ہوں کہ پاکستان میں یہ کام پہلے کبھی نہیں ہوا ‘ یہ کتاب ڈیری کے شعبے میں پاکستان میں پیکجڈ ملک کی حالیہ اور مستقبل کی ممکنہ ترقی کے بارے میں آگاہی فراہم کرتی ہے ۔ ہم اکثر یہ سوچتے ہیں کہ پیکجڈ دودھ معلوم نہیں کہاں کہاں سے آتا ہے اور نجانے ہم تک کس طرح پہنچتا ہے ۔ لہٰذا ڈراپس آف داڈیوائن ‘ اے اسٹوری آف ملک ان پاکستان ‘ ہم کو اس بات کے پس منظر میں لے جا کر اس سفر کا راز کھول دیتی ہے کہ گائے سے صارفین تک کا پورا سفر کس طرح طے ہو رہا ہے ۔ نیسلے پاکستان غذا اور مشروبات کی سب سے بڑی عالمی کمپنی ہے ‘ دنیا بھر کے 191 ممالک میں اس کی موجودگی ہے جہاں اس کے 328000 ملازمین نیسلے کے مقصد ‘ ایک صحت مند مستقبل کیلئے زندگی کے معیار کو بہتر بنانے کیلئے پر عزم ہیں‘ نیسلے اپنے صارفین کیلئے مختلف مصنوعات اور خدمات زندگی بھر کیلئے مہیا کرتی ہے ۔ ان میں 2000 سے زائد ایسی مصنوعات ہیں جن میں نیسلے ملک پیک ‘ نیسلے پیور لائف اور نیسلے فروٹا وائٹل شامل ہی ‘ جو مقامی طور پر مشہور ہیں اورپسند کیے جاتے ہیں۔ کمپنی نیوٹریشن ہلتھ اینڈ ویلنس یعنی غذائیت ‘ صحت اور فلاح کے شعبے میں کام کرتی ہے ۔ نییسلے 150 سال قبل سوئزر لینڈ کے قصبے ویوے میں قائم ہوئی تھی ۔

مزید : ملتان صفحہ آخر

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...