تحصیل کونسل ڈگر ترقیاتی پروگرام کیلئے 8 کروڑ 75 لاکھ روپے منظور

تحصیل کونسل ڈگر ترقیاتی پروگرام کیلئے 8 کروڑ 75 لاکھ روپے منظور

بونیر (ڈسٹرکٹ رپورٹر)تحصیل کونسل ڈگر نے سال 2017/18 کے سالانہ ترقیاتی پروگرام 8 کروڑ 75 لاکھ روپے اتفاق رائے سے منظور کرلئے ۔بیوٹی فیکیشن کے لئے پانچ فیصد کے حساب سے 43 لاکھ 91 ہزار ۔خواتین کے لئے پانچ فیصد تحصیل ناظم کے صوابدید فنڈ 5 کروڑ 85 لاکھ روپے جبکہ باقی فنڈ ز 45 لاکھ روپے کے حساب سے 45 لاکھ روپے برابری کی بنیاد پر تقسیم کئے گئے ۔ابتک کونسل کے اجلاس میں پیش کئے گئے قراردادیں جو پیش کئے گئے ہیں ۔کتنے پر عمل در امد ہوا ہے ۔مکمل تفصیل کونسل میں پیش کی جائے ۔پیربابا میں باولے کتوں کے کاٹنے سے تین افراد زحمی ہوئے مگر تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال میں ویکسئن نہ ہونے کی وجہ سے مشکلات کا سامناہے ۔اپوزیشن لیڈر صاحب ذادہ اشفاق احمد کا کونسل کے اجلاس سے خطاب ۔تفصیلات کے مطابق تحصیل کونسل ڈگر کا اجلاس زیر صدارت کنوئینر خالد خان منعقد ہوا ۔جس میں تحصیل ناظم سعید الرحمان مفکر ،محتلف محکموں کے سربراہان اور کونسل کے ممبران نے شرکت کی ۔تحصیل ناظم سعید الرحمان مفکر نے کہا کہ سالانہ ترقیاتی پروگرام کے لئے 8 کروڑ 75 لاکھ روپے برابری کی بنیاد پر تقسیم کئے ہیں ۔تحصیل کونسل ڈگر میں اپوزیشن کے تصور کو ختم کردیا گیاہے ۔کونسل میں روادری کی بنیاد رکھ دی گئی ہے ۔اجلاس سے اپوزیشن لیڈر صاحب ذادہ اشفاق احمد نے خطاب کرتے ہوئے کہ تین سالوں کے دوران ہم نے جتنے بھی قرار دیں پیش کی ہے ۔اسکی مکمل تفصیل کونسل میں پیش کی جائے ۔اجلاس سے شیرین خان ۔نظام الملک خان ۔حافظ صدیق ۔رشید احمد ۔شوکت خان اور دیگر نے کہا کہ ڈگر ہسپتال سمیت تمام پرائیویٹ میڈیکل سنٹرز میں کارپارکنگ کو یقینی بنایا جائے ۔کونسل کے اراکین نے ٹی ایم اے عملہ کی خدمات کو سراہتے ہوئے کہا کہ ٹی ایم اے عملہ نے ترقیاتی منصوبوں کے خوالہ سے بہترین خدمات انجام دئے ہیں ۔ٹی او آر امین خان نے کونسل کو بتایا کہ اپنے تحصیل کونسل کونسل کے حدود میں تمام پرائیویٹ کارپارکنگ کو گاڑیوں سے پیسے نہ لینے کا پابند بنایا گیاہے انہوں نے کہا کہ ٹی ایم اے عملہ بہت جلد پورے تحصیل میں باولے کتوں کے خلاف کاروائی شروع کرے گی ۔

مزید : پشاورصفحہ آخر