کرپٹ حکمرانوں کا اقتدار پر قابض رہنا غیر آئینی ہے‘ اقتدار نقوی

کرپٹ حکمرانوں کا اقتدار پر قابض رہنا غیر آئینی ہے‘ اقتدار نقوی

ملتان (سٹی رپورٹر)مجلس وحدت مسلمین جنوبی پنجاب کے سیکرٹری جنرل علامہ اقتدار حسین نقوی نے کہا ہے کہ ایم ڈبلیو ایم جمہوریت(بقیہ نمبر35صفحہ12پر )

پسند جماعت ہے۔ ارض پاک پر جمہوری نظام کے علاوہ کسی بھی نظام کی قطعا حمایت نہیں کی جا سکتی۔آئین پاکستان اور جمہوریت کی پاسداری کے ساتھ ساتھ بدعنوانی کی مخالفت ہمارا منشور ہے۔وطن عزیز کے استحکام کے لیے ضروری ہے کہ آئین پاکستان کے مطابق نیک اور صالح لوگوں کے ہاتھوں میں اقتدار سونپا جائے۔کرپٹ افراد کا اقتدار پر قابض رہنا غیر آئینی ہے۔انہوں نے کہا کہ اپوزیشن جماعتوں سمیت ملک کی تمام سیاسی و مذہبی جماعتوں سے وہ رابطے میں ہیں۔ملک سے کرپشن کے خاتمے کے لیے کام کرنے والی جماعتوں کو ہماری بھرپور تائید حاصل رہے گی۔موجودہ حکومت نے قوم کو سوائے کرپشن اور دہشت گردی کے کچھ بھی نہیں دیا۔کالعدم جماعتوں کے سربراہوں اور حکومتی وزرا کے رابطے نیشنل ایکشن پلان کو ناکام بنانے کی کوشش میں ثابت ہوئے۔ان کا مزید کہنا تھاکہ نااہل نواز شریف مبہم بیانات کے ذریعے ریاستی اداروں کے خلاف عوام کے دلوں میں شکوک پیدا کرنا چاہتے ہیں۔اپنے خلاف سازش کا راگ الاپنے کی بجائے واضح انداز میں قوم کو آگاہ کریں کہ ان کے خلاف کون سازش کر رہا ہے۔

مزید : ملتان صفحہ آخر

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...