کنٹونمنٹ بورڈ نوشہرہ کی ٹیکس ریکوری مہم

کنٹونمنٹ بورڈ نوشہرہ کی ٹیکس ریکوری مہم

نوشہرہ (بیورورپورٹ ) کنٹونمنٹ بورڈ نوشہرہ کی انتظامیہ نے ٹیکس ریکوری مہم تیز کردی ہے تمام دکاندار فوری طورپر اپنے ذمے واجب الادا کرایہ اور ٹیکسسز بروقت ادا کریں نقشہ پاس کئے بغیر نوشہرہ کینٹ کے حدود میں کمرشل عمارتوں جن میں دکانیں اور پلازیں شامل ہیں کوفوری طورپر کمرشلائز کرکے کنٹونمنٹ بورڈ کے ٹیکسز کی مد میں بقایاجات ادا کریں بصورت دیگر ٹیکس نادہندہ گان کی دکانیں سیل کردی جائے گی مین جی ٹی روڈ، عزیز بھٹی روڈ، کیولری روڈ، مین بازار، موتی بازار، خوشحال کالونی، آر اے بازار، خوشحال پورہ بازار میں ریکوری مہم ٹیم نے بھرپور کاروائی کرتے ہوئے کنٹونمنٹ بورڈ نوشہرہ کے ٹیکسسز کی مد میں لاکھوں روپے کی وصولی کے علاوہ آخری تنبیہہ کرتے ہوئے ٹیکسسز کی ادائیگی کے نوٹسسز بھی تھما دئیے تفصیلات کے مطابق سٹیشن کمانڈر نوشہرہ کینٹ بریگیڈئیر نذیر حسین خان کی خصوصی ہدایت پر ایگزیکٹیو آفیسر نوشہرہ کینٹ عرفان احمد کی نگرانی میں سیکرٹری کینٹ بورڈ محمدآمین اور ٹیکس سپرنٹنڈنٹ محمدقاسم خان نے کنٹونمنٹ بورڈ نوشہرہ کے دیگر سٹاف سید شاہ فیصل ، کامران زیب، خورشید ، اعجاز، قدیر خان پر مشتمل ٹیم نے نوشہرہ کینٹ کے تمام بازاروں میں کینٹ بورڈ کے پلازوں میں قائم دکانوں اور ٹیکس نہ دینے والے دکانداروں کے خلاف ریکوری مہم تیز کرتے ہوئے نوشہرہ کینٹ کے تمام بازاروں میں ٹیکس نادہندہ گان کے خلاف کریک ڈاؤن کرتے ہوئے ان سے ان کے ذمے واجب الادا کرایہ اور ٹیکسسز کی مد میں لاکھوں روپے وصول کرکے کنٹونمنٹ بورڈ نوشہرہ کے خزانے میں جمع کردئیے جبکہ دیگر نادہندہ گان کو آخری بارتنبیہہ دیتے ہوئے حتمی نوٹس جاری کردئیے خلاف ورزی کرنے والے ٹیکس اور کرایہ نادہندہ گان کے خلاف سخت قانونی کاروائی کرتے ہوئے دکانیں سیل کرنے کا فیصلہ کردیا۔

مزید : پشاورصفحہ آخر

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...