ٹانک‘ پٹرول پمپ مالکا ن کا اہم اجلاس
ٹانک(نمائندہ خصوصی)پیٹرول پمپ کے مالکا ن کا ایک اہم اجلاس واقع بنوں روڈ میاں لال کے مکام پر ہوا جس کی صدارت داؤد خان وزیر نے کی اجلاس میں گذشتہ دن لوکل اخباروں میں شائع ہونے والا خبر بے بنیاد قرار دیا ،ہمیں اکرام گنڈہ پور پر یقین ہے کہ وہ کبھی بھی غیر قانونی لوگوں کیساتھ نہیں ہوسکتا ،ٹانک میں ڈیزل و پیٹرول ایجنسیوں پر دفعہ 144نافذہے ۔تفصیلات کے مطابق پیٹرول پمپ کے مالکان کا ایک اہم اجلاس منعقد کیا جس کی صدارت ضلعی صدر داؤد خان وزیر نے کیا دیگر میں ضلعی جنرل سیکرٹری شامل خان ،ڈویژنل صدر /وائس چئیرمین کے پی کے حاجی جان عالم محسود کے علاوہ دیگر نے شرکت کی۔صدر داؤد خان وزیر نے کہاکہ اکرام خان گنڈہ پور پر ہم یقین رکھتے ہیں کہ وہ ایسا کام نہیں کرسکتاکیونکہ وہ ایک سلجھا ہوا اور نہایت شریف اور خاندانی بندہ ہے وہ غیر قانونی لوگوں کے ساتھ کھبی بھی نہیں دے سکتا سیف الرحمن نے اس کانام غلط استعمال کیا،ہم ایسے لوگوں کی پرواہ نہیں کرتے ۔ ٹانک میں غیر قانونی ایجنسیوں پر دفعہ 144ہے،ڈپٹی کمشنر فضل خالق اور ڈسٹرکٹ پولیس افیسر شاہ نذر کے مشکور ہے کہ انہوں نے ہماری جائز مطالبات قانونی سمجھ کر ضلع بھر میں ڈیزل و پیٹرول ایجنسیوں پردفعہ 144لگار بندکردیئے ہیں۔