صوابی : سرچ آپریشن‘ 40 مشتبہ گرفتار

صوابی : سرچ آپریشن‘ 40 مشتبہ گرفتار

صوابی ( بیورورپورٹ )صوابی کی تحصیل ٹوپی کے مختلف علاقوں میں پولیس سیکورٹی فورسز نے مشترکہ سرچ آپریشن کرکے 40 مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیا ،زیر حراست افرا سے اسلحہ بھی برآمد کرلیا ،ڈی پی او آفس سے جاری پریس ریلیز کے مطابق صوابی پولیس پاک آرمی کے جوانوں نے گدون ،ملک آباد ،اجمیر پہاڑ اور دیگر ملحقہ علاقوں میں سرچ آپریشن کیا ،سرچ آپریشن کے دوران 160 گھروں کی تلاشی لی گئی جبکہ 100افراد کی بائیومیٹرک تصدیق کی گئی ،سرچ آپریشن میں 40 مشتبہ افراد کو حراست میں لے کر اُن سے 1 رائفل ،6 پستول اور سینکڑوں کارتوس برآمد کئے ۔

مزید : پشاورصفحہ آخر

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...