تہرے قتل کیس کا ملزم عدم ثبوت کی بناء پربری

تہرے قتل کیس کا ملزم عدم ثبوت کی بناء پربری

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


پشاور(نیوزرپورٹر)ایڈیشنل سیشن جج جبارخان نے کرک کے مشہورزمانہ تہرے قتل کیس کے ملزم کو عدم ثبوت کی بناء پربری کرنے کے احکامات جاری کردئیے ہیں ملزم پرگاڑی پرفائرنگ کرکے تین افراد کوقتل کرنے کاالزام تھا جبکہ گاڑی میں سی این جی سلینڈرکے دھماکے سے پھٹنے سے تینوں لاشیں بھی جل گئی تھیں ملزم کی جانب سے شبیرحسین گگیانی اورفرمان اللہ سیلاب ایڈوکیس نے مقدمے کی پیروی کی استغاثہ کے مطابق ملزم حوادخان پرالزام ہے کہ اس نے کچھ عرصہ قبل تھانہ تخت نصرتی کی حدود میں دیرینہ دشمنی کی بناء پر گاڑی پرفائرنگ کی جس کے نتیجے میں گاڑی میں سوار تین افراد جاں بحق ا ورایک شخص زخمی ہوگیاتھا جبکہ گاڑی پرفائرنگ کے باعث سی این جی ٹینک بھی دھماکے سے پھٹ گیاتھااورآگ بھڑکنے سے لاشیں جھلس گئی تھیں عدالت نے مقدمے کی سماعت مکمل ہونے اور استغاثہ کی جانب سے ملزم پرجرم ثابت نہ کرسکنے کی بناء پراسے بری کرنے کے احکامات جاری کردئیے ۔