الپوری‘ بشام اور لیلونئی بازاروں کو صاف کر کے ماڈل بنائیں گے‘ عبدالحمید


الپوری (ڈسٹرکٹ رپورٹر ) ڈپٹی کمشنر شانگلہ عبدالحمید خان نے کہا ہے کہ ہیڈ کوارٹر الپوری ،بشام اور لیلونئی بازاروں کو صاف کرکے ماڈل بنائینگے،شانگلہ کی مختلف بازاروں کی خوبصورتی پر اپنے مدد آپ کی تحت دکانداروں کی جانب سے کام جاری ہے ،بازاروں کی خوبصورتی کیلئے پہلے مرحلے میں دکانوں کی رنگ رغن کیا جائے گا ۔عوامی تعاون کے بغیر صفائی مہم کامیاب نہیں ہوسکتی ۔تمام دکانداران سے اپیل ہے کہ وہ روزمرہ کے گندگی اپنے دوکان میں موجود کسی باسکٹ ڈسبن میں ڈالیں میونسپل سروس ہر صبح دکانداران سے جمع کیا گیا فالتو کچرا اُٹھائنگے لہذا دوکانداران کو چاہیئے کہ وہ اپنے اردگرد کے ماحول کو صاف رکھیں اور بے جائے کچرا وغیرہ نہ پھنکنے دیں ۔ان خیالات کا اظہار ڈی سی شانگلہ عبدالحمید خان نے بدھ کے روز الپوری بازار میں صفائی سترائی مہم کے دورے کے موقع پر مین چوک میں تاجروں اور عام لوگوں سے بات چیت کرتے ہوئے کیا ۔اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر شانگلہ طارق محمود ۔تحصیل میونسپل آفیسر فضل ربی ۔گرداور محمد نواز ودگر انتظامیہ اہلکاران بھی ان کے ہمراہ تھے ۔ڈپٹی کمشنر شانگلہ عبدالحمید خان نے کہا کہ شانگلہ قدرتی حسن سے مالا مال ضلع ہے لیکن اس میں نکار اس وقت آسکے گی جب ہم سب ان کی خوبصورتی کے لئے کام کریں اور اپنے اردگرد کا ماحول صاف بنانے کے لئے عوام میں شعور اجا گر کرنے کی کوشش کریں صفائی نصف ایمان ہے اور ہم سب کی فریضہ ہے کہ اپنے دکان گھر کے ماحول کو صاف رکھیں انہوں نے کہا کہ اساتذہ کو چاہیئے کہ وہ سکولوں میں بچوں میں صفائی کی متعلق شعور اجاگر کریں ۔ڈپٹی کمشنر شانگلہ نے اس موقع پر الپوری میں میونسپل ایڈمنسٹریشن کو ہدایات کی کہ وہ الپوری میں لیٹرین بنانے پر فوری کام شروع کریں ۔

مزید : پشاورصفحہ آخر

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...