4ارب کی کثیر لاگت سے سکولو ں کی حالت بہتر بنائی جائیگی : ناظم محمد عاصم

4ارب کی کثیر لاگت سے سکولو ں کی حالت بہتر بنائی جائیگی : ناظم محمد عاصم

پشاور (پ ر) ضلع ناظم پشاورمحمدعاصم خان کی زیر صدارت DFID اور IMC اجلاس‘ پشاور میں 4 ارب روپے کی لاگت سے سکولوں کی حالت زار بہتربنایاجائیگا‘ ضلع ناظم کی براہ ر است نگرانی کا فیصلہ تفصیلا ت کے مطابق ضلع ناظم پشاورمحمدعاصم خان کی زیر صدارت سکولوں کی حالت زار بہتربنانے کے حوالے سے اہم اجلاس منعقدہوا جس میں یو کے بیس کے اداروں DFID اور IMC کے افسران نے شرکت کی جس میں ڈسٹرکٹ منیجر پشاور حبیب احمد ‘ ڈسٹرکٹ منیجرایبٹ آباد جلال خان‘ کمیونٹی ڈیو پلمنٹ کوارڈینیٹر ہاشم خان ‘ کوارڈینیٹر شبنم نور‘ پی ا یس او نصرت اللہ اوردیگر نے شرکت کی ‘اجلاس میں ضلع ناظم کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا گیا کہ DFID اور IMC ہم قدم پروگرام کے تحت 4رب روپے کی لاگت سے پشاور کے سکولز جس میں 85 سکولز ‘ 31 ہائیر سیکنڈری سکولز اور 54 پرائمری اورمڈل سکولز جس میں زیادہ تر گرلز سکول کی حالت زار بہتربنانے کیلئے کام کررہے ہیں اور سکولز میں تعداد کے مطابق کمروں کی تعمیر ‘ باتھ رومز ‘ آئی ٹی لیب اوردیگر ضروری کام کئے جارہے ہیں انہوں نے ضلع ناظم سے مطالبہ کیا کہ ضلعی حکومت انکی بھر پور سرپرستی کریں اوروقتا فوقتا سکولوں کے دورے کرکے معیار کا معائنہ کریں اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ضلع ناظم پشاورمحمدعاصم خان نے کہاکہ پاکستان تحریک انصاف کی صوبائی اور ضلعی حکومتیں ترجیحی بنیادوں پر تعلیمی ایمرجنسی کوعملا نافذ کرنے کیلئے کوشاں ہیں اور تعلیمی میدان میں کام کرنے والے تمام اداروں کی بھر پور سرپرستی کرینگے ‘ ضلع ناظم نے انکو یقین دلایا کہ ضلعی حکومت انکی بھرپور سرپرستی کرینگے ‘ اس سلسلے میں ضلع ناظم بذا ت خود سکولوں میں جاری ترقیاتی منصوبوں کی براہ راست نگرانی کرینگے ‘

مزید : پشاورصفحہ آخر