کوہاٹ میں سڑکوں کا جال بچھا دیا گیا‘ ضیاء اللہ بنگش

کوہاٹ میں سڑکوں کا جال بچھا دیا گیا‘ ضیاء اللہ بنگش

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کوہاٹ(بیورورپورٹ) حلقہ 38 میں 1 ارب 55 کروڑ کی لاگت سے سڑکوں کا جال بچھا دیا ہے میگا پراجیکٹس کے علاوہ اربن اور رورل علاقوں میں پہلی بار سفالٹ روڈز بنائی گئی ہیں 2013 میں تبدیلی کا جو نعرہ لگایا تھا وہ پورا کر کے دکھا دیا ہے ہماری پرفارمنس سے مخالفین کی نیندیں حرام ہو چکی ہیں ان خیالات کا اظہار ممبر صوبائی اسمبلی ضیاء اللہ بنگش نے میڈیا نمائندوں کے ساتھ خصوصی بات چیت کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ حلقہ 38 کے تمام علاقوں میں پہلی بار سفالٹ روڈز کی تعمیر کی گئی ہے ان تمام سڑکوں کی تعمیر پر ایک ارب 55 کروڑ کی لاگت آئی ہے جن میں کوھاٹ بائی پاس روڈ‘ کچہ پکہ تا ھنگو یا پھر کوھاٹ یونیورستی تک زیر تعمیر روڈ کے علاوہ ہیں انہوں نے بتایا کہ کوھاٹ شہر میں مین بازار سمیت تمام بازاروں میں سڑکوں کی تعمیر کے ساتھ ساتھ نکاس آب کے لیے نالیاں بھی بنوائی گئی ہیں پہلوان بانڈہ‘ میر احمد خیل روڈ‘ علی ٹاؤن میں پی سی سی روڈ‘ شاہ پور روڈ‘ او ٹی ایس روڈ‘ جنگل خیل میں سڑکوں کی تعمیر‘ چشمہ جات روڈ‘ ریگی شینو خیل روڈ‘ میاں خیل بازار روڈ‘ جرونڈہ روڈ سمیت حلقہ 38 کی تمام یونین کونسلز میں خصوصاً علاقہ بنگش کی تینوں یونین کونسلز اور محمد زئی نصرت خیل یونین کونسلز میں بلیک ٹاپ کے علاوہ متعدد مقامات پر پی سی سی روڈ بھی بنائے گئے ہیں ضیاء اللہ بنگش کا کہنا تھا کہ ہماری کارکردگی کی وجہ سے مخالفین کی نیندیں حرام ہو چکی ہیں کیوں کہ 2013 میں ہم نے تبدیلی کا نعرہ لگایا تھا آج اللہ کے حکم سے ہم حقیقی تبدیلی لا چکے ہیں کوھاٹ میں پاکستان تحریک انصاف کی حکومت میں جو سڑکیں بنائی گئی ہیں اس کی مثال ماضی میں نہیں ملتی ضیاء اللہ بنگش نے حلقہ 38 کی عوام کو یقین دلایا کہ بہت جلد یونیورسٹی تک سڑک اور بائی پاس روڈ کی تعمیر مکمل ہو جائے گی جس سے عوام کی تکلیف ختم ہو گی۔