پی ٹی آئی تبدیلی کی راہ پر گامزن ہے‘ ادریس خٹک

پی ٹی آئی تبدیلی کی راہ پر گامزن ہے‘ ادریس خٹک

شیدو(نمائندہ پاکستان)تحریک انصاف تبدیلی کی راہ پر گامزن ہے وہ کام کیے جو پچھلی حکومتیں نہیں کر پائیں ۔اسلام کی دعویدار پارٹیاں صرف دعوہ کرتی رہیں جبکہ ہم نے عملی کام کیا ہے ۔سود کے خلاف قانون سازی ،مسجدوں اور دینی مدارس میں سولر سسٹم کی تنصیب ،ائمہ کرام کو ماہانہ اعزازیہ ، سرکاری سکولوں میں پرائمری سطح پر ناظرہ قرآن جب کہ مڈل اور ہائی سکولوں کی سطح پر قرآن مجید بمع ترجمہ کی تعلیم لازمی قرار دینا ہمارا حکومت کا کارنامہ ہے مگر افسوس کہ ہم جب بھی اسلام کے لیے کچھ کرتے ہیں تو اسلام کے ٹھیکیدار وں سے ہضم نہیں ہو پاتا اور ان کے پیٹ میں درد شروع ہو جاتا ہے جو کہ سمجھ سے بالا تر ہے ۔ان خیالات کا اظہار ایم پی اے ادریس خٹک نے گزشتہ روز نودیہہ جہانگیرہ میں جنرل کونسلر عابد حسین کی رہائش گاہ پر پارٹی ورکروں سے بات چیت کرتے ہوئے کیا ۔انہوں نے کہا کہ پہلی دفعہ عوام نے ہم پر اعتماد کیا اور ہمارے نعرے کو دیکھ کر ووٹ دیا مگر اس دفعہ اپنی کارکردگی کی بنیاد پر کامیاب ہوں کیونکہ ہم نے عوام کی خدمت کو ہی اپنی سیاست سمجھا ہے ۔انہوں نے کہا جو کام ایم ایم اے کی سابقہ حکوت نہیں کر پائی تھی وہ ہم نے کر دیئے ہیں اور آگے بھی کرتے رہیں گے ۔اپنے حلقے میں ریکارڈ ترقیاتی کام کیے ہیں اور برسوں کی محرومیوں کا ازالہ کیا ہے۔یہی وجہ ہے کہ پی کے 15 پی ٹی آئی کی مقبولیت میں آئے روز اضافہ ہو رہا ہے اور جوق در جوق لوگ دوسری پارٹیوں سے برسوں کے رشتے ختم کر کے پی ٹی آئی میں شامل ہو رہے ہیں ۔انہوں نے کہا آئندہ انتخابات میں نہ صرف خیبر پختونخوا میں بلکہ ملک بھر میں پی ٹی آئی ہی کی حکومت ہو گی ۔

مزید : پشاورصفحہ آخر

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...