تحصیل مٹہ میں چیکنگ عوام کے فائدے کیلئے ہورہی ہے ‘میجر ثاقب

تحصیل مٹہ میں چیکنگ عوام کے فائدے کیلئے ہورہی ہے ‘میجر ثاقب

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


مٹہ(نمائندہ پاکستان)تحصیل مٹہ میں چیکنگ عوام کے فائدے کیلئے ہورہی ہے لیکن بھر بھی میں کوشش کرونگا کہ یہ مسئلہ اپنے اعلی افیسرز کے سامنے رکھ کراس میں نرمی کردوں۔میجر ثاقب نویدتفصیلات کیمطابق گزشتہ روز یونین کونسل ارکوٹ گاوں نظراباد میں پاک فوج کے میجر ثاقب انور نے مٹہ ہسپتال کے سینئر ڈاکٹر سرجن سلطان سکندر باچا کے تعاون سے گاوں کے عوام کیلئے مسجد تعمیر کرنے کا سنگ بنیاد رکھ دیا۔اس موقع پر علاقے کے عام ،سیاسی اور سماجی عوام نے کثیر تعداد میں میں شرکت کی۔اسی موقع پر پاک فوج کے میجر ثاقب نوید نے مسجد تعمیر کرنے کا افتتاح کیا اور کہا کہ یہ خوشی کی بات ہے کہ ڈاکٹر سلطان سکندر صاحب کو اللہ تعالی نے توفیق دی کہ وہ گاوں کے عوام اور ان کی سہولت کیلئے اپنی زمین اور اپنے ہی خرچے پر مسجد جیسی مقدس جگہ تعمیر کردیں ۔اس کے بعد میجر صاحب نے عوام سے ان کے مسئلوں کے بارے میں بھی پوچھاجس پر گاوں کے سیاسی اور سماجی عوام نے میجر صاحب کو اپنے مسئلوں سے اگاہ کردیا۔اس موقع پر عوام نے سب سے بڑا مسئلہ سڑک پر پولیس اور آرمی کے جوانوں کے چیکنگ کا بتایا۔عوا م نے درخواست کی کہ اگر چیکنگ میں نرمی ہوجائے تو عوام کو آنے اور جانے میں دشواریاں کم ہوجائیگی۔اس کے جواب میں میجر ثاقب نوید نے عوام کو چیکنگ کے فوائد سے اگاہ کیا اور کہا کہ چیکنگ عوام کے فائدے کیلئے ہوتی ہیں لیکن پھر بھی میں اپ لوگوں کے اس مسئلے کا ذکر اپنے اعلی آفسروں سے کروں گااور کوشش کرونگا کہ چیکنگ میں نرمی ہوجائے۔ان کا کہنا تھا کہ پاک فوج عوام کے تعاون کے بغیر کچھ بھی نہیں کرسکتی۔اس موقع پر پاک فوج کے کیفٹن صدام،سابقہ ڈی ایچ او ضلع سوات ڈاکٹر محمد عظیم خان،عبداللہ خان،محمد خان نظر آباد،ضلعی کونسلر عطاء اللہ خان،بہادر خان ،میکائیل خان،اور تحصیل کونسلر موسی خان بھی موجود تھے۔یاد رہے کہ یہ مسجد ڈاکٹر سلطان سیکندر باچا گاوں کے عوام کے سہولت کیلئے اپنی ہی زمین پر اور اپنے ہی خرچے پر تعمیر کرے گا۔۔