آل پاکستان انٹر یونیورسٹی مینز فٹبال چمپئن شپ پشاور میں شروع

آل پاکستان انٹر یونیورسٹی مینز فٹبال چمپئن شپ پشاور میں شروع

پشاور( سپورٹس رپورٹر)آل پاکستان انٹر یونیورسٹی مینز فٹبال چیمپئن شپ گزشتہ روز پشاور یونیورسٹی گراؤنڈ پر شروع ہوگئی اس موقع پر وائس چانسلر پشاور یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر محمد آصف خان مہمان خصوصی تھے جنہوں نے باقاعدہ طور پر مقابلوں کا افتتاح کیا ان کے ہمراہ ڈائریکٹر سپورٹس پشاور یونیورسٹی بحرکرم ‘سابق پاکستان ٹیم کوچز اختر محی الدین ‘مسعود کاسی ‘صدر پیوٹا ڈاکٹر آصف ‘سیکرٹری پیوٹا پروفیسر ڈاکٹر سلمان سمیت دیگر شخصیات بھی موجود تھیں‘چیمپئن شپ میں انیس یونیورسٹیوں کی ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں ڈائریکٹوریٹ آف سپورٹس پشاور یونیورسٹی کے زیر اہتمام ہونیوالے مقابلے تین وینیوز پر منعقد کئے جارہے ہیں جس میں پشاور یونیورسٹی کیمپس‘اسلامیہ کالج اور اسلامیہ کالجیٹ گراؤنڈز شامل ہیں ‘پہلے میچ میں لیڈز یونیورسٹی لاہور نے انسٹی ٹیوٹ آف بزنس ایڈمنسٹریشن کراچی کو پنلٹی ککس پر پانچ کے مقابلے میں چھ گول سے شکست دی ‘اسلامیہ کالج میں ہونیوالے میچ میں گورنمنٹ کالج یونیورسٹی فیصل آباد نے یونیورسٹی آف سندھ جامشورو کو صفر کے مقابلے میں تین گول سے شکست دی ‘مراد علی ‘شہزاد اور افضل اقبال نے گول سکور کئے‘اگلے میچ میں یونیورسٹی آف سرگودھا نے شہید بے نظیر بھٹو یونیورسٹی شرینگل کو ایک کے مقابلے میں تین گول سے شکست دی ‘تیمور ‘بابر اور یوسف نے ایک ایک گول سکور کیا جبکہ اجمل نے شہید بے نظیر بھٹو یونیورسٹی کی طرف سے واحد گول سکور کیا‘اسلامیہ کالج پر ہونیوالے میچ میں یونیورسٹی آف ملاکنڈ نے قائداعظم یونیورسٹی اسلام آباد کو پنلٹی شوٹ آؤٹ میں شکست دی ‘یونیورسٹی آف سینئر پنجاب نے کامسیٹس اسلام آباد کو دو کے مقابلے میں تین گول سے شکست دی ‘اسلامیہ کالج پشاور کی ٹیم نے لسبیلہ یونیورسٹی کو صفر کے مقابلے میں ایک گول سے شکست دی ‘ایس یو آئی ٹی پشاور نے جی سی یو فیصل آباد کو پنلٹی ککس پر دو کے مقابیل میں چار گول سے شکست دی جبکہ سرگودھا یونیورسٹی نے یونیورسٹی آف ملاکنڈ کو صفر کے مقابلے میں ایک گول سے ہرا دیا۔

مزید : پشاورصفحہ آخر

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...