ملک کے نوجوانوں کی ترجیح مذہب اسلام اور تہذیب ہے‘ شجاع الملک

ملک کے نوجوانوں کی ترجیح مذہب اسلام اور تہذیب ہے‘ شجاع الملک

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


صوابی ( بیورورپورٹ )جمعیت علماء اسلام کے صوبائی جنرل سیکرٹری مولانا شجاع الملک ،صوبائی نائب امیر مولانا عطاء الحق درویش اور صوبائی سیکرٹری اطلاعات عبدالجلیل خان نے کہا ہے کہ پاکستان کے نوجوانوں کی ترجیح مذہب اسلام اور اسلام تہذیب ہے ،نوجوان طبقہ یہودی لابی کے ایجنٹ کی سازشوں کو بھانپ کر ایک بار پھر مذہبی جماعتوں کے پاس آگئے ہیں ،ان خیالات کا اظہار انہوں جے ٹی آئی صوابی کی حلف برداری کے موقع پر حقانی لائبریری میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا ،جس سے مرکزی رہنما مولانا فضل علی ،جے ٹی آئی کے صوبائی صدر قاری عدنان ،الحاج غفور خان جدون ،الحاج ماجد خان ،مولانا احسان الحق ،ضلعی صدر جے ٹی آئی مولانا گوہرزمان ، مولانا ہارون حنفی اور دیگر نے بھی خطاب کیا ،جے یو آئی کے رہنماؤں نے کہا کہ صوبے کے تعلیمی اداروں میں نوجوان بیٹیوں کو سرعام اور برقعوں میں نچھوانے والے پختونوں پر حکومت کرنے کے اہل نہیں ،انہوں نے کہا کہ آئندہ الیکشن میں پارلیمنٹ پر لعنت بھیجنے والے عوام کے ہاتھوں ذلیل و رسوا ہونگے ،عمران نیازی کا وزیراعظم بنے کا خواب کبھی پورا نہیں ہوگا ،انہوں نے کہا کہ کوہاٹ میں طالبہ اور مردان میں معصوم عاصمہ کے قتل میں میں ملوث ملزمان کی عدم گرفتاری صوبے کی مثالی پولیس کی کارکردگی ظاہر کرتی ہے ،انہوں نے کہا کہ صوبے میں عوام کی جان و مال کا کوئی تحفظ نہیں ہے بلکہ خود ہی تحریک انصاف کے کارکنان ایسے واقعات میں ملوث ہے ، تاریخ کی ناکام ترین حکومت میں بچیوں کی عصمت و عزت محفوظ نہیں ہے ،انہوں نے کہا کہ ملک میں اسلامی سزائیں نافذ ہونے تک معاشرے میں جو انارکی پھیل گئی ہے وہ کبھی ختم نہیں ہوگی ،انہوں نے کہا کہ پاکستان کے نوجوانوں نے یہ بات جان لی ہے کہ عمران نیازی ایک بداخلاق سیاستدان ہے ،اسلئے نوجوان اُن کی پارٹی چھوڑ کر مذہبی جماعتوں میں شمولیت اختیار کررہی ہے ،انہوں نے کہا کہ ختم نبوتؐ کو نصاب میں شامل کرنا جے یو آئی کا کارنامہ ہے اور اس حوالے سے قرارداد جے یو آئی کے ممبر صوبائی اسمبلی نے پیش کی تھی لیکن پی ٹی آئی صرف اپنے نمبر بڑھانے کیلئے عوام سے جھوٹ بول رہے ہیں ۔