بونیر‘ نیشنل سپورٹ پروگرام بندش کیخلاف ناظمین سراپا احتجاج

بونیر‘ نیشنل سپورٹ پروگرام بندش کیخلاف ناظمین سراپا احتجاج

بونیر (ڈسٹرکٹ رپورٹر)نیشنل سپورٹ پروگرام این آر ایس پی کو حلقہ پی کے 77 کے دو یونین کونسلوں کوگا اور ناوہ گئی میں بند ش کے خلاف وولئیج کونسلوں کے ناظمین سرافا احتجاج ۔دیگر چا ر یو نین کونسلوں کے ساتھ ساتھ ان دو یونین کونسلوں کو شامل کیا جائے ۔پی پی اے ایف اور کے ایف ڈبلیو کے ذمہ دارن سے ہم مطالبہ کرتے ہیں کہ اگر اس پروگرام میں ان دو یونین کونسلوں کو شامل نہ کیا گیا توہم علاقہ کے عوام کو ساتھ ملاکر این آر ایس پی کے خلاف سڑکوں پر نکل ائیں گے ۔اور ساتھ ساتھ عدالت کادروازہ بھی کھٹکائیں گے ۔بونیر پریس کلب میں میڈیا سے گفتگوں کرتے ہوئے ناظمین امتیاز عالم ۔سہراب خان۔جاوید خان ۔ساجد امین ۔سید عاشق علی اور سماجی کارکن محبوب باچا نے کہا کہ اس پروگرام میں 65 کروڑ روپے رکھے گئے ہیں ۔جو جون 2018 تک خرچ کرنے ہوں گے ۔اور یہ پروگرام 2021 تک جاری رہیگا ۔چونکہ ان دو یونین کونسلوں میں پی پی اے ایف کے تحت چل رہاتھا ۔اور اس پروگرام سے عوام مستفید ہورہے تھے ۔این ار ایس پی نے ان دویونین کونسلوں کو نظر انداز کرکے بونیر کے چار یونین کونسلوں کو شامل کیا گیاہیں ۔جو ان یونین کونسلوں کے عوام کے ساتھ زیادتی ہیں ۔انہوں نے کہا کہ اس سلسلے میں منتحب ناظمین کا وفد ڈسٹرکٹ ناظم ،ڈپٹی کمشنر بونیر کے ساتھ ملاقاتیں کریں گے ۔اگر اسکے باوجود اس پروگرام میں یونین کونسل ناوہ گئی اور یونین کونسل کوگا کو شامل نہ کیا گیا تو ہم عوام کو ساتھ ملاکر شدید احتجاجی مظاہروں کے ساتھ ساتھ عدالت بھی جائیں گے ۔

مزید : پشاورصفحہ آخر

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...