باؤنسر واشنگ پاؤڈر بنانے والے ادارے کلیننگ سولیوشن کا ملتان سلطانزسے معاہدہ
ملتان (خصو صی رپورٹر)باونسر واشنگ پاوڈر بنانے والے ادارے کلیننگ سولیوشن نے ملتان سلطانز سے کنٹریکٹ سائن کر لیا ۔گزشتہ روز سی ای او کلیننگ سولیوشن وسیم شیخ نے ایم او یو کنٹریکٹ سائن کیا،مذکورہ کنٹریکٹ اشتراکیت سپانسر شپ کے حوالے سے سائن کیاگیا(بقیہ نمبر42صفحہ7پر )
ہے ۔اس امر کو پی ایس ایل اور ملتان سلطانز انتظامیہ نے خوب سراہا ہے اور قابل تحسین قرار دیا ہے ۔سی ای او باونسر واشنگ پاوڈر وسیم شیخ نے کہا ہے کہ پی ایس تاریخ ساز ایونٹ ثابت ہوگا۔ کھیلوں کا فروغ اور تفریحی سرگرمیوں کا انعقاد خوش آئند ہے ۔اس سلسلے کو جاری رہنا چاہیئے ، تفریح اور مثبت سرگرمیوں کے فروغ میں ہم آئندہ بڑ ھ چڑھ کر حصہ لیں گے ،ملتان سلطانز کے اشترکیت کے ا عمل ہمارے لیئے اعزاز ہے ۔ملتان سلطانز کی ٹیم سے ملتان نام کے سبب وابستگی ہے اور ہم ملتان سلطانز کو بھر پور سپورٹ کر ینگے ۔او ر ملتان سلطانز کی کا میابیوں کے لیئے دعا گو ہیں کہ ملتان اوسلطانز ہی ٹائیٹل اپنے نام کرے اور پی ایس ایل کی چمپیئن بنے ،اور ملتان سلطانز کے ساتھ یہ کنٹریکٹ قائم رہے گا اور ہم ملتان سلطانز کو مکمل سپورٹ کرتے رہیں گے ،دوسری جانب اس ایم او یو کنٹریکت کے سائن ہونے کو ملتان سلطانز انتظا میہ نے حوصلہ افزا قرار دے کر خوشی کا اظہار کیا ہے۔