نوجوانوں میں کھیل کھود کی مد میں صلاحیتوں کی کمی نہیں‘ ذاکر خان

نوجوانوں میں کھیل کھود کی مد میں صلاحیتوں کی کمی نہیں‘ ذاکر خان

نوشہرہ (بیورورپورٹ ) ضلعی سپورٹس آفیسر ذاکر خان نے کہا ہے کہ ضلع نوشہرہ کے نوجوانوں نے کھیل کھود کی مد میں صلاحیتوں کی کوئی کمی نہیں ضرورت اس بات کی ہے کہ نوجوانوں کی ان صلاحیتوں کو نکھارا جاسکے اور نوجوانوں کی ان صلاحیتوں کو نکھارنے کیلئے موجودہ صوبائی حکومت نے انڈر 23گیمز کا ضلعی سطح پر جو سلسلہ شروع کررکھا ہے وہ نوجوان میل وفی میل کھلاڑیوں کیلئے حوصلہ افزا اقدام ہے ان خیالات کااظہار انہوں نے اپنی زیر صدارت منعقدہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا اجلاس میں ضلع میں کھیلوں کے حوالے سے تفصیلاً روشنی ڈالی گئی اجلاس میں فٹ بال، ولی بال، ہاکی، باسکٹ بال، کراٹے، جمناسٹک، بیڈمنٹن، ٹیبل ٹینس، سکوائش، لان ٹینس اور دیگر ایسوسی ایشنز کے عہدیداروں نے شرکت کی ضلعی سپورٹس آفیسر نوشہرہ ذاکر خان نے ایسوسی ایشنز عہدیداروں پر زور دیتے ہوئے کہاکہ انڈر 23 گیمز میں کھلاڑیوں کاانتخاب میرٹ پر کریں اور کوشش کریں کہ ضلع نوشہرہ کے نوجوانوں کو بہتر سے بہتر تربیتی کیمپ فراہم کئے جائیں تاکہ مستقبل قریب میں یہی نوجوان اپنی صلاحیتوں کے ذریعے ملک وقوم کا نام روشن کرسکے۔

مزید : پشاورصفحہ آخر

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...