نواز اور مریم کے بیانات سے بغاوت کی بو آتی ہے‘ شوکت بسرا
ملتان(نیوز رپورٹر) پاکستان پیپلز پارٹی جنوبی پنجاب کے سیکرٹری اطلاعات شوکت محمود بسرا نے کہا ہے کہ نواز شریف اور ان کی بیٹی مریم نواز نے قومی اداروں کے خلاف جس مہم کا آغاز (بقیہ نمبر40صفحہ12پر )
کررکھا ہے۔ اور جو زبان استعمال کی جارہی ہے اس کی پاکستانی تاریخ میں مثال ملنا محال ہے۔ ان دونوں باپ بیٹی کے بیانات سے مودی اور حسینہ واجد کی بو آتی ہے ۔ انکا چیخنا چلانا صرف اسی وجہ سے ہے کہ فروری کے اختتام پر انہیں جیل کی دیواریں نظرّ نا شروع ہوگئی ہیں جو کہتی تھی کہ میری تو کوئی جائیداد نہیں ہے اس کے بڑے بڑے ڈاکے سامنے آچکے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے پریس کلب ملتان میں سینئر رہنماؤں کواجہ رضوان عالم، راؤ ساجد علی، نفیس احمد انصاری ، چوہدری محمد یٰسین، ریاض رضا مرزا رضوان بیت، رئیس قریشی، شبیر چانڈیو، خواجہ عمران اور وحید بھٹہ کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے کیا ۔ انہوں نے کہا کہ جو جمہوریت کے خلاف سازش کا واویلہ کررہے ہیں وہ خود جمہوریت کیخلاف سازشی ہیں پیپلز پارٹی قومی اداروں کیخلاف ان کے منصوبوں کو کامیاب نہیں ہونے دیگی۔ جمہوری اداروں کی تذلیل کرکے کون سی ملک کی خدمت کی جارہی ہے مریم نواز کی زبان سے نکلنے والی ہر بات سے بغاوت کی بو آڑہی ہے موجودہ حکمرانوں نے اگر عدلیہ اور دیگر اداروں کیخلاف زبان بند نہ کی تو پاکستان کی بار کو ہمارے ساتھ مل کر ان کے خلاف نکلنا ہوگا۔ حکمران پانچ سال پورے ہونے سے قبل ہی جمہوریت کو ڈی ریل کرنے پر تلے ہیں ایک سوال پر انہوں نے کہا کہ سینٹ کا الیکشن وقت پر ہوگا۔ اور چیئرمین بھی پیپلز پارٹی کا ہوگا۔ اور آئندہ چند دنوں تک پورے پاکستان سے اچھی شہرت رکھنے ولے تھریک انصاف اور مسلم لیگ کے ارکان اسمبلی پیپلز پارٹی جوائن کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ نیب کے چیئرمین کی اچھی شہرت کے باوجود نیب آج بھی شریف خاندان سے ملی ہوئی ہے۔ تمام تر ثبوتوں کے منظر عام آنے کے باوجود ان کے نام ای سی ایل میں نہیں ڈالے جارہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان سولو فلائیٹ کے مسافر ہیں وہ جمہوری مزاج سے ناآشنا ہے علامہ طاہر القادری کے ساتھ ون پوائنٹ نے جنوبی پنجاب صوبہ کے قیام کیلئے اقدامات اٹھائے تھے۔ جنوبی پنجاب کو علیحدہ صوبہ بنا کر دم لیں گے۔