ڈپٹی کمشنر سوات کے زیر صدارت اجلاس‘ 12 سے 14 فروری پولیو مہم کے حوالے سے تبادلہ خیال

ڈپٹی کمشنر سوات کے زیر صدارت اجلاس‘ 12 سے 14 فروری پولیو مہم کے حوالے سے ...

پشاور (سٹاف رپورٹر)ڈپٹی کمشنر سوات عامر آفاق کی زیر صدارت 12تا 14فروری مجوزہ پولیو مہم کے سلسلے میں ایک اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں ڈی ایچ او غلام سبحانی ، ڈی ایم ایس ڈاکٹر سیلم ، تمام تحصیلوں کے اسسٹنٹ کمشنرز، تعلیم، صحت،پولیس اوردیگر متعلقہ محکموں کے افسران اور نمائندوں نے شرکت کی۔ڈپٹی کمشنر نے اپنے مختصر خطاب میں افسران کو ہدایت کی کہ وہ ضلع سوات سے پولیو کے خاتمہ کیلئے قومی جذبہ کے ساتھ کام کریں تاکہ ہمارا ملک اس موذی مر ض سے نجات حاصل کر سکے کیونکہ اب صرف افغانستان اور پاکستان میں پولیو کا خاتمہ باقی ہے۔انھوں نے اس امر پر اطمینان کا اظہار کیا کہ گزشتہ سال سے سوات میں کوئی پولیو کیس رپورٹ نہیں ہو ا تاہم پڑوسی افغان صوبوں میں وائر س کی موجودگی کے باعث ہمیں اپنی کوششیں مزید بڑھانے کی ضرورت ہے۔ انھوں نے کہا کہ جو ٹیمیں بچوں کو قطرے پلانے میں غفلت کا مظاہر ہ کر تی ہیں ان کے خلاف فوری کاروائی کی جائے اور کوئی بھی بچہ ویکسین سے محروم نہ رکھا جائے۔اجلاس کو بتایا گیا کہ اس مہم کیلئے 1596 ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں جو 4,81,410 پچوں کو گھر گھر جاکر ویکسین پلائیں گی۔

مزید : پشاورصفحہ آخر

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...