مستحق لوگوں میں زکوٰۃ کی تقسیم کے عمل کو شفاف بنایا گیا ہے‘ عامر ہراج

مستحق لوگوں میں زکوٰۃ کی تقسیم کے عمل کو شفاف بنایا گیا ہے‘ عامر ہراج

خانیوال (بیورونیوز )چیئر مین پنجاب فوڈاتھارٹی /ایم پی اے مہرعامر حیات ہراج نے کہا ہے کہ غریب ، نادار اور مستحق لوگوں میں زکواۃ کی منصفانہ تقسیم کے عمل کو شفاف بنایا گیا ہے تاکہ حق(بقیہ نمبر44صفحہ7پر )

دار کو اس کا حق مل سکے۔ یہ بات انہوں نے اپنے حلقہ پی پی 216 کے مقامی چیئر مین زکواۃ کے نوٹیفیکیشن تقسیم کرنے کی تقریب سے خطاب کے دوران کہی اس موقع پرسابق چئیر مین مہر نصرت حسین ہراج ،مہر محمود حسین ہراج، راجہ محمد الیاس ،مہر سہیل عباس، وائس چیئر مین راجہ محمد ظفر ، راجہ ارتضیٰ، چو ہدری قمر زمان کھکھ ، علی عاطف ، چیئرمین چوہدری سلامت اللہ رکھا اور اے ڈی ہراج بھی ہمراہ تھے ۔ایم پی اے مہر عامر حیات ہراج نے کہا کہ انہوں نے اپنے حلقہ میں عشروزکواۃ کے نئے چیئر مینوں کے لئے ایسے افراد کا انتخاب کیا ہے جو زکواۃ جیسے اہم فریضہ کو غریبوں تک بہتر انداز میں سر انجام دیں گے ،انہوں نے کہا کہ ان کے عزیز مہر نصرت حسیں ہراج بھی ضلعی چیئرمین عشر زکواۃ رہ چکے ہیں جنہوں نے شفاف طریقہ سے ضلع بھر کے غریبوں تک انکا حق پہنچایا انہوں نے کہا کہ نو منتخب مقامی چیئر مینز بھی ایماندار اور دیانتدار لوگ ہیں جو مستحق لوگوں کی بہتر طریقہ سے مدد کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ ان کے خاندان کی بے مثال عوامی خدمات پر ہی وزیر اعلی پنجاب محمدشہباز شریف نے انہیں چیئر مین پنجاب فوڈ اتھارٹی جیسے اہم عہدہ پر فائز کیا ہے جس سے علاقہ کے عوام کے سر فخر سے بلند ہو ئے ہیں ۔بعد ازاں چیئر مین پنجاب فوڈ اتھارٹی نے 45چیئر مینوں میں نوٹیفیکیشن تقسیم کئے۔

مزید : ملتان صفحہ آخر