پورے ملک میں کارکردگی کی بنیاد پر انتخابات میں کامیابی حاصل کرینگے‘ شکیل خان

پورے ملک میں کارکردگی کی بنیاد پر انتخابات میں کامیابی حاصل کرینگے‘ شکیل ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


بٹ خیلہ(بیورورپورٹ) وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کے مشیرشکیل خان ایڈوکیٹ نے کہاہے کہ ملک میں ائندہ حکومت پاکستان تحریک انصاف کی ہوگی کیونکہ عوام دوسرے پارٹیوں سے انتہائی تنگ اچکے ہیں انہوں نے صرف اورصرف کرپشن کرکے اپنے جیبوں کوبھرکردیاہے یہی وجہ ہے کہ آج وہ عوام کاسامنابھی نہیں کرسکتے پی ٹی آئی کے حکومت نے صوبے میں اصلاحات کرکے کارکردگی کی بنیاد پرکامیابی حاصل کریگی ۔ان خیالات کااظہار شکیل خان ایڈوکیٹ نے گزشتہ روزیوین کونسل لوئربٹ خیلہ میں چنارکوٹوکے مقام پرحاجی رضاخان اورحاجی گل رحمان کے پی ٹی آئی میں شمولت کے موقع پرکارکنوں سے گفتگوکرتے ہوئے کیااس موقع پرانہوں نے نئے شامل ہونے والے کارکنوں کے گھروں پرپارٹی کے جھنڈوں کی پرچم کشائی بھی کی گئی ۔انہوں نے کہاکہ ہم نے عوام سے تبدیلی کے نام پرووٹ لیاتھا اللہ تعالیٰ کے فضل وکرم سے ہم نے اپناوعدہ پوراکردیااورکوئی بھی کرپشن نہیں کی گئی اوراداروں میں کافی اصلاحات کردی ہے ۔انہوں نے کہاکہ سابقہ حکمرانوں نے ملک کاخزانہ بے دردی کے ساتھ لوٹاگیاہے جس کی وجہ سے وہ عوام نے مستردکردیاہے اورائندہ کیلئے بھی شکست ان کامقدرہوگی ۔انہوں نے کہ اب عوام بیدارہوچکے ہیں وہ کسی کے دھوکے میں نہیں آئیں گے ۔انہوں نے کہاکہ ہم عوام سے بھی اپیل کرتے ہیں کہ وہ ملک سے کرپشن اوربدعنوانی کے خاتمے کیلئے پی ٹی آئی کے جھنڈے تلے متحدہوجائے۔